الخدمت فاونڈیشن مواخات پروگرام2025 کا آغاز

alkhidmat foundation mawakhat program 01

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مواخات پروگرام ضرورت مند افراد کو بلا سود قرضے فراہم کرتا ہے، جو اسلامی تعلیمات کے عظیم اصول قرضِ حسنہ کی عملی شکل ہے۔اس پروگرام کے تحت کوئی بھی پاکستانی ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک سود کے بغیر قرضہ لے سکتا ہے اور اپنا روزگار شروع کرسکتا ہے۔

یہ پروگرام ان افراد اور خاندانوں کی مالی استحکام کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے جو غربت کے خاتمے اور معاشرتی بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ الخدمت مواخات پروگرام کے تحت قرضہ لے کر آپ روزگار کمانے کےلئے رکشہ لے سکتے ہیں موٹرسائکل لے سکتے ہیں یا پھل یا سبزی کی ریڑی لگا سکتے ہیں یا کریانہ سٹور کی دوکان ڈال سکتے ہیں ۔

اس پروگرام کی مختلف خدمات درج ذیل ہیں

نمبر ایک : چھوٹے کاروبار کے لیے قرض

مواخات پروگرام امید کی ایک کرن بن کر غریب افراد کو غربت کے دائرے سے نکلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ امیدوار بزنس لون لے کر اپنا چھوٹے لیول پے کروبار شروع کر سکتا ہےاور اپنے بچوں کےلئے روزگار کما سکتا ہے۔

چھوٹے کاروباری قرضوں کی مدد سے، کاروباری افراد اپنے کاروباری پلان کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ چاہے وہ گروسری اسٹور ہو، بیوٹی پارلر، کھانے پینے یا ملبوسات کی صنعت ہو، الخدمت فاونڈیشن سے سود سے پاک قرضہ لے کر آپ کاروبار کریں اور خد کفیل بنیں۔


قرضے کی رقم : بزنس کےلئے ایک لاکھ پچاس ہزار تک
قرضے کی واپسی : دو مہینے میں کرنا ہو گی۔

نمبر دو : یتیم بچوں کی ماں کے لیے قرض

یتیم بچوں کی بے بس ماؤں کے لیے یہ پروگرام ایک ہمدردانہ قدم ہے۔ یہ قرض نہ صرف ان ماؤں کو معاشی استحکام اور خود مختاری فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں بااختیار بھی بناتا ہے۔اس قرضے کا مقصد روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اگر آپ یتیم بچے ہیں آپ کے والد دنیا میں نہیں ہیں تو آپ الخدمت فاونڈیشن سے قرضہ لے کر اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔


قرضے کی رقم : بزنس کےلئے ایک لاکھ پچاس ہزار تک
قرضے کی واپسی : دو مہینے میں کرنا ہو گی۔

نمبر تین : لیبریشن لون (Liberation Loan)

اس قرضے کا مقصد یہ ہے جن لوگوں نے کسی بنک یا مالیاتی ادارے سے سود پے قرضہ لیا ہے اور وہ اسے واپس نہیں کر پا رہے تو آپ الخدمت فاونڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ لے کر اس بنک یا مالیاتی ادارے کو قرضہ واپس کر سکتے ہیں اور آسان ماہانہ اقساط میں قرضہ الخدمت کو واپس لر سکتے ہیں
قرضے کی رقم ایک لاکھ روپے

الخدمت فاونڈیشن سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

جو مرد اور خواتین الخدمت فاونڈیشن سے قرضہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی الخدمت فاونڈیشن کی کسی بھی برانچ میں جا کر فارم پر کر کے جمع کروا سکتے ہیں اور قرضہ منظور ہونے کی شکل میں مقررہ ٹائم پر آپ کو قرضہ فراہم کر دیا جائے گا۔ ٹائم پر قرضہ واپس کرنے کی صورت میں امیدوار دوبارہ قرضہ لینے کا اہل ہو گا۔

الخدمت فاؤنڈیشن فون نمبر

Address
Alkhidmat Foundation Headoffice, 3km Khayaban-e-Jinnah, Lahore, Punjab, Pakistan
Phone: +92 42 3802 0222
Email: info@alkhidmat.org

50% LikesVS
50% Dislikes

الخدمت فاونڈیشن مواخات پروگرام2025 کا آغاز” ایک تبصرہ

  1. aslaam alikum muhtaram janaab me korangi e ho mujhe 6 mah se bimari me mubtla ho mera ek reksha tha wo sel karke apna ailaj karwadia ab bi ailaj chal raha he mujhe ap se madat chai he me kamane wala ek ho khane wale 9 afrad he mujhe rashan chai he or karobar ke liye ek riksha jo me apna kharcha utha sakon plz kisto par adwance me kisi se mag ke de du ga khudara meri madat kere me bohat majboor ho mera nic no ye he 4220120692161 mari umar 31 sal he mere 5 bache he 2 scool jate he 3 shote he 3.2.1 sal ke plz khudara meri madat kare
    03131768185

اپنا تبصرہ بھیجیں