ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی جابز کی تفصیلات

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی میں سرکاری نوکریاں

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی ریجن کے مختلف کالجوں میں انتظامی عملے کی بھرتیوں کا اعلان کر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ یہ بھرتیاں نہ صرف تعلیمی اداروں میں انتظامی کمی کو پورا کریں گی بلکہ ڈیجیٹل اور تکنیکی نظام کو بھی مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ سندھ حکومت کے قواعد و ضوابط کے مطابق یہ بھرتیاں میرٹ، اہلیت اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہوں گی۔

اس سال کراچی ریجن کے مختلف کالجوں میں اسٹینوگرافر اور کمپیوٹر آپریٹر سمیت جونئیر کلرک کے مجموعی طور پر 207 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد جونئیر کلرک کی ہے، جو کہ 134 آسامیوں پر مشتمل ہے، کمپیوٹر آپریٹر کے لیے 62 اور اسٹینوگرافر کے لیے 11 آسامیاں مختص کی گئی ہیں

اسٹینوگرافر جابز کی مکمل تفصیلات

گریڈ:
BPS-14
کل آسامیاں
11
عمر کی حد: 21 سے 28 سال

تعلیمی قابلیت:

کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونا لازمی ہے۔

انگلش شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کا سرٹیفکیٹ
SBTE/STE VTA
یا سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے حاصل شدہ ہونا چاہیے۔

شارٹ ہینڈ کی رفتار 120 الفاظ فی منٹ اور ٹائپنگ کی رفتار 35 الفاظ فی منٹ ہونی چاہیے۔

ایم ایس آفس کا سرٹیفکیٹ کسی تسلیم شدہ ادارے سے حاصل کرنا لازمی ہے۔

اسٹینوگرافر کے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کی مشق میں خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ مہارتیں بھرتی کے عمل میں کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

کمپیوٹر آپریٹر کی تفصیلات

گریڈ:
BPS-12
کل آسامیاں
62
عمر کی حد: 21 سے 28 سال
تعلیمی قابلیت:

کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں گریجویشن ہو

یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن سےتصدیق شدہ ہو

کمپیوٹر آپریٹر کے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کمپیوٹر، ایم ایس آفس، ایکسل، اور ای میل مینجمنٹ جیسے عملی ہنر میں عبور حاصل کریں۔ یہ مہارتیں نہ صرف ٹیسٹ میں بلکہ ملازمت کے دوران بھی کامیابی کی کلید ہوں گی۔

جونئیر کلرک کی مکمل تفصیلات

گریڈ
BPS-11
کل آسامیاں
134
عمر کی حد: 21 سے 28 سال
تعلیمی قابلیت:

کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں گریجویشن کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے۔

ایم ایس آفس کا 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن یا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سے حاصل ہونا چاہیے۔

جونئیر کلرک کے امیدواروں کو ایم ایس آفس، ایکسل، اور ڈیٹا مینجمنٹ کی عملی مہارت پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ آسامی انتظامی اور ڈیجیٹل دونوں شعبوں میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی جابز کےلئے درخواست دینے کا طریقہ

تمام مرد اور خواتین امیدوار اپنی درخواستیں سندھ حکومت کے آن لائن پورٹل
https://sjp.gos.pk
پر جمع کروا سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو IBA سکھر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں شریک ہونا لازمی ہے
ٹیسٹ میں کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ امیدوار اگلے مرحلے یعنی انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ ہو سکیں۔

اہم اور ضروری ہدایات

امیدواروں کی عمر کا تعین 06 مارچ 2025 کے مطابق کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

کسی بھی مرحلے پر نامکمل یا جعلی دستاویزات رکھنے والے امیدواروں کو خارج کیا جائے گا

امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو میں شرکت کے لیے کوئی ٹی ائے یا ڈی ائے نہیں دیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی درکار ضروری کاغزات

قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل

تعلیمی اسناد کی نقول

ڈومیسائل

دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر

تجربے کا سرٹیفکیٹ

تمام دستاویزات واضح اور مکمل ہونی چاہئیں، بصورت دیگر درخواست نامکمل تصور کی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی جابز کےلئے درخواستوں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کا عمل

تمام امیدواروں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ سکھر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ امتحان میں کامیابی کے بعد اہل امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ بھرتی کا حتمی فیصلہ میرٹ، تعلیمی قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی میں ملازمت کے فوائد

محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت یہ ملازمتیں سرکاری بنیادوں پر ہیں، اس لیے کامیاب امیدواروں کو درج ذیل مراعات حاصل ہوں گی:

باقاعدہ تنخواہ اور سالانہ انکریمنٹ

طبی سہولیات

پینشن اور گریجویٹی

تربیتی مواقع

ترقی کے امکانات

امیدواروں کے لیے ضروری رہنمائی

اسٹینوگرافر کی جابز کے امیدواروں کو انگلش شارٹ ہینڈ اور ٹائپنگ کی مشق پر توجہ دینی چاہیے۔

کمپیوٹر آپریٹر اور جونئیر کلرک امیدواروں کو
MS Office، Excel،
میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔

تمام جابز میں بھرتی میرٹ پر ہو گی

محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کیا ہے کہ بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ ٹیسٹنگ سروس
(STS/IBA)
کی شمولیت اس بات کی ضمانت ہے کہ تمام اہل امیدواروں کو برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی جابز

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی میں بھرتیاں نہ صرف کراچی ریجن کے کالجوں میں انتظامی اور تکنیکی عملے کی کمی کو پورا کریں گی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے سنہری مواقع بھی فراہم کریں گی۔ تمام امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں جلد از جلد جمع کرائیں اور ٹیسٹ و انٹرویو کی مکمل تیاری کریں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

رابطہ:
ڈائریکٹر جنرل،
ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن،
کراچی ریجن، حکومتِ سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں