پاکستان میں گورنمنٹ جابز کے لیے 8 بڑی سرکاری ویب سائٹس
پاکستان میں اچھی ایجوکیشن کے حامل لوگوں کےلئے سرکاری ملازمت حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے بہت سے لوگوں کا سرکاری ملازمت حاصل کرنا ایک خواب ہوتا ہےکیوں کے سرکاری ملازمت مستحکم سمجھی جاتی ہے اور بہتر تنخواہ کے ساتھ ساتھ پرکشش مراعات بھی لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں ۔ بہت سے لوگ سرکاری ملازمت کی معلومات کےلئے غیر مصدقہ ذرائع استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے دھوکہ دہی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
میں یہاں آپ کو پاکستان کی آٹھ معتبر سرکاری جابز کی معلومات کےلئے استعمال ہونی والی ویب سائٹ بتاوں گا
نمبر ایک : نشنل جاب پورٹل
یہ ویب سائٹ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ ہےاس ویب سائٹ پر وفاقی حکومت کی جابز پوسٹ کی جاتی ہیں اور ساتھ آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے
اس ویب سائٹ کی خصوصیات
وفاقی حکومت کی تمام جابز ایک جگہ دستیاب –
آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت –
جابز کو ڈیپارٹمنٹ اور صوبے کے حساب سے فلٹر کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے –
یہ ویب سائٹ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اسلام آباد یا کسی بھی صوبے میں وفاقی محکموں کی جابز تلاش کر رہے ہیں۔ ہر سکیل کی جابز اور ہر قسم کی تعلیم کےلئے جابز اس ویب سائٹ پر موجود ہیں
نمبر دو : پنجاب پبلک سروس کمیشن
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر صرف صوبہ پنجاب کے شہریوں کےلئے سرکاری جابز پوسٹ کی جاتی ہیں اور یہ ادارہ سرکاری جابز کےلئے ٹیسٹ اور انٹرویو کرتا ہے
اس ویب سائٹ پر صرف صوبہ پنجاب کی جابز ہوتی ہیں –
جابز کی ایڈورٹائزمنٹ کا مکمل اشتہار اور اپلائی کرنے کا فارم بھی دستیاب ہوتا ہے –
امیدوار کےلئے رول نمبر سلیپ اور رزلٹ چیک کرنے کا آپشن بھی ہوتا ہے –
اس ویب سائت پر ہر ہفتے نئی سرکاری جابز پوسٹ ہوتی ہیں اس لئے چیک کرتے رہا کریں جیسے ہی آپ کی ایجوکیشن کے مطابق جاب اپلوڈ ہو فوری درخواست جمع کروایں
نمبر تین : سندھ پبلک سروس کمیشن
نمبر ایک : سندھ پبلک سروس کمیشن
اس ویب سائٹ پر صوبہ سندھ کی گورنمنٹ جابز اپلوڈ ہوتی ہیں اور یہ ویب سائٹ سندھ میں سرکاری جابز کے لیے سب سے معتبر ہے
اس ویب سائٹ کی خصوصیات
صوبہ سندھ کے تمام محکموں کی جابز ایک جگہ پر موجود –
-آن لائن اپلائی کرنے اور فیس جمع کروانے کی سہولت –
اپ ڈیٹڈ امتحانی شیڈول اور رزلٹ۔ –
اگر آپ کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے آپ میل ہیں یا فیمیل ہیں سرکاری جابز کی معلومات کےلئے یہ ویب سائٹ بہترین ہے
نمبر چار : بلوچستان پبلک سروس کمیشن
بلوچستان کے مرد اور خواتین جو سرکاری ملازمت کی تلاش میں ہیں آپ کےلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن ایک مستند ویب سائٹ ہے یہ حکومت بلوچستان کی آفیشل سرکاری جابز کی ویب سائٹ ہے
ویب سائٹ کی خصوصیات
بلوچستان کے تمام سرکاری محکموں کی جابز اس ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوتی ہیں –
امتحانی شیڈول اور نتائج براہِ راست چیک کرنے کی سہولت –
تمام جابز کے اشتہار پی ڈی ایف میں موجود ہیں جن کو آپ ڈاون لوڈ بھی کر سکتے ہیں –
نمبر پانچ : خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن
اس ویب سائٹ پر صرف صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام سرکاری محکموں کی جابز اپلوڈ ہوتی ہیں
ویب سائٹ کی خصوصیات
صوبہ خیبر پختونخواہ کے رہائشی امیدواروں کے لیے جاب پورٹل –
آن لائن اپلائی اور سلیبس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود –
رول نمبر سلپ اور رزلٹ چیک کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے –
نمبر چھ : فیڈرل پبلک سروس کمیشن
فیڈرل پبلک سروس کمیشن پورے پاکستان میں وفاقی محکموں کے لیے بھرتی کا ذمہ دار ہے، خاص طور پر پاکستان میں CSS امتحان کے لیے مشہور ہے۔ اسلام آباد کے لوگوں کےلئے یہ ایک مستند جاب پورٹل ہے اور سرکاری جابز کی معلومات اور آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے
خصوصیات
یہ پورے پاکستان سمیت اسلام آباد کے امیدواروں کے لیے زبردست جابز پورٹل ہے –
تفصیلی اشتہارات، سلیبس، اور پچھلے سالوں کے سوالنامے بھی اس جاب پورٹل پر موجود ہیں –
آن لائن اپلائی کرنے اور درخواست کو ٹریک کرنی کی سہولت بھی موجود ہے –
نمبر سات : نیشنل ٹیسٹنگ سروس
نیشنل ٹیسٹنگ سروس ایک ٹیسٹنگ ایجنسی ہے جو مختلف گورنمنٹ اور سمی گورنمنٹ اداروں کے لیے ٹیسٹ لیتی ہے۔
خصوصیات
پورے پاکستان کے لیے سرکاری جابز کا بہترین جاب پورٹل –
آن لائن رجسٹریشن کروانے کی سہولت سمیت رزلٹ چیک کرنے اور ٹیسٹ شیڈول چیک کرنے سہولت بھی دیتا ہے –
گورنمنٹ اور پرائیویٹ دونوں سیکٹرز کی بہترین جابز اس ویب سائٹ پر موجود ہیں –
پاکستان میں سب سے پرانا اور معتبر یہ جاب پورٹل ہے اس پر تقریبن ہر دن سرکاری اور پرائیویٹ جاب پوسٹ کی جاتی ہیں اگر آپ کو جاب کی تلاش ہے تو اس ویب سائٹ کی وزٹ لازمی کریں
نمبر آٹھ : اوپن ٹیسٹنگ سروس
اوپن ٹیسٹنگ سروس بھی ایک معتبر ٹیسٹنگ سروس ہے جو سرکاری اداروں کے لیے بھرتی کے ٹیسٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ یاد رہے یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو سرکاری جابز کی معلومات اور ٹیسٹ کرواتی ہے
خصوصیات
اس ویب سائٹ پر پورے پاکستان کے مرد اور خواتین کےلئے جابز موجود ہیں –
کم فیس اور آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے –
ٹیسٹ اور انٹرویو کا رزلٹ اور رول نمبر سلپ آن لائن چیک کی سہولت بھی موجود ہے –
ویب سائٹ: ots.org.pk
گورنمنٹ جابز تلاش کرنے کے لیے مرد اور خواتین کےلئے اہم اور ضروری ہدایات
گورنمنٹ جابز کےلئے ہمیشہ سرکاری یا معتبر ویب سائٹ سے ہی جاب کی معلومات حاصل کریں۔
جاب کےلئے اپلائی کرنے سے پہلے اشتہار کو مکمل پڑھیں اور اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے فیس کتنی جمع کروانی اور کونسے بنک اکاونٹ میں جمع کروانی ہے یہ تمام چیزوں کو معلومات لینا آپ پر ضروری ہے
جس جاب کےلئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں آخری تاریخ سے پہلے درخواست جمع کروائیں
فیس جمع کرواتے وقت رسید محفوظ رکھیں اور جب آپ اپلائی کریں تو رسید کو بھی اپلوڈ کریں یا فارم کے ساتھ لگائیں
ای میل اور ایس ایم ایس آن رکھیں تاکہ کوئی اپ ڈیٹ مس نہ ہو۔ زیادہ تر انٹرویو کی معلومات اور رزلٹ کی اپڈیٹ ایس ایم ایس پر دی جاتی ہے
اگر آپ کو سرکاری ملازمت کی ضرورت ہے تو صرف مستند ویب سائٹ سے جابز کی معلومات کو پڑھیں اور ہر روز ان جاب پورٹل کو دیکھنے کی عادت ڈالیں ، جیسے ہی کوئی جاب آپ کی تعلیم اور تجربے کے مطابق ہو تو فوری طور پے درخواست جمع کروایں
جعلی ویب سائٹ سے خود بھی بچیں اور دسروں کو بھی بچائیں خاص کر پراسیسنگ فیس ادا کرتے وقت تحقیق کر لیں کہیں غلط نمبر پر فیس تو نہیں آپ ادا کر رہے
اگر آپ ان چیزوں کو ذہن میں رکھ کر صحیح طریقے سے اپلائی کریں گے تو آپ کو سرکاری جاب لازمی ملے گی