دنیا کے مختلف ممالک کے صبح کے معمولات

دنیا کے مختلف ممالک کے صبح کے معمولات

دنیا میں کئی ممالک ہیں اور ان میں رہنے والے لوگ کئی طرح کی روایات اور کھانے پینے کے آداب رکھتے ہیں ہر قوم اپن مخصوص انداز اور معمولات کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں ان معمولات میں سے ایک صبح کاآغاز ہے اس مضمون میں ہم دیکھیں گے مختلف ممالک کے لوگ صبح کا آغاز کیسے کرتے ہیں

نمبر ایک : جاپان – نظم و ضبط اور سکون کا امتزاج رکھتا ہے

جاپانی لوگ دنیا بھر میں نظم و ضبط اور کام سے لگاو کےلئے مشہور ہیں جاپان میں لوگ صبح کا آغاز سورج نکلنے سے پہلے ہی کر تے ہیں اور صبح کے وقت ورزش کرنا ان کا معمول ہے جاپانی لوگ صبح کا ناشہ غزائیت سے بھرپور کرتے ہیں جس میں مچھلی ، سوپ ، چاول ، سبزیاں شامل ہوتی ہیں جاپان میں یہ بھی روایت ہے کہ لوگ صبح کے ٹائم خاموشی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اپنے دن کا آغاز سکون اور توجہ سے کرتے ہیں

نمبر دو : ترکی – خوشبو دار چائے اور ناشتے کی محفل

ترکی میں لوگ صبح کا آغاز ایک خشبودار اور ذائقے دار چائے سے کرتے ہیں ترک ناشتے کو دنیا کے سب سے بھرپور ناشتے میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں زیتون، پنیر، انڈے، شہد،ٹماٹر، کھیرے اور تازہ روٹی شامل ہوتی ہے۔
ترکی کے لوگ صبح کا ٹائم اپنے خاندان کے لوگون کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دن بھر کےلئے خوشی کا ذریعہ ہے۔
ترکی کے لوگ صفائی ستھرائی کو بہت پسند کرتے ہیں اور حسن اخلاق رکھنے والے لوگ ہیں

نمبر تین : سعودی عرب – روحانیت اور عبادت کے شوقین

سعودی عرب میں صبح کا آغاز فجر کی آذان سے ہوتا ہے اس بعد یہ لوگ وضو کر کے نماز ادا کرتے ہیں اس کے بعد قران کی تلاوت کرتے ہیں ۔
معمول کے مطابق سعودی لوگ کھانا ہلکہ اور جلدی تیرا ہونے والا کرتے ہیں جیسے کھجور، چائے یا قہوہ، اور کبھی کبھار روٹی کے ساتھ لوبیا یا انڈہ۔
سعودی عرب اسلام کا مرکز ہے یہاں مکہ اور مدینہ ہونے کی وجہ سے لوگ روحانیت پسند ہیں اور پانچ وقت کی نماز ٹائم پر پڑھنے کے پابند ہیں یہاں لوگ نماز کےلئے آذان بڑی خوبصورت آواز میں دیتے ہیں۔
سعودی عرب کے لوگ آذان کے بعد کام کرنا پسند نہیں کرتے۔ اسلام کے ساتھ لگاو کی وجہ سے یہاں خوبصورت مساجد ہیں لوگ شوق سے نماز پڑھنے کو پسند کرتے ہیں

نمبر چار: فرانس – کافی اور ہلکہ ناشتہ

فرانس میں لوگ صبح کا آغاز کافی یا چاہے کے ساتھ کرتے ہیں شہری علاقوں میں صبح کے وقت کیفے بھر جاتے ہیں ۔ صبح کے وقت زیادہ تر لوگ اخبار یا کتا ب بڑھتے ہوئے چاہے سے لطف اندوز ہوتے ہیں
لوگ کام پر جلدی جاتے ہیں اور بزنس کرنے کا رجحان عام ہونی کی وجہ سے لوگ اچھا کھانا اور شام کو ورزش کرنا بھی پسند کرتے ہیں فرانس کے لوگ رات کو جلدی سونے کو ترجیح دیتے ہیں

نمبر پانچ : بھارت – مختلف رویات

بھارت میں دنیا کی دوسرے بڑی آبادی رہتی ہے یہاں کے لوگوں کے معمولات اور روایات الگ الگ ہیں ذیادہ تر لوگ صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے یوگا کرنا پسند کرتے ہیں اور جنوبی بھارت میں لوگ ناریل کاپانی اور ہلکہ ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں
شمالی بھارت میں لوگوں کی رویت ہے کہ لوگ صبح ناشتے میں پرٹھا اور چاہے استعمال کرتے ہیں اور مذہبی لوگ صبع کے ٹائم بھجن یا منتر سسننا پسند کرتے ہیں

نمبر چھ : اٹلی – تیز رفتار مگر ذائقہ دار

اٹلی میں لوگ صبح کا آغاز جلدی ناشتے سے کرتے ہیں اور میٹھے بسکٹ کے ساتھ ناشتہ کرنا لوگوں کا معمول ہے ۔ اطالوی لوگ صبح کا وقت زیادہ تر جلدی میں گزارتے ہیں کیونکہ انہیں کام یا اسکول پہنچنا ہوتا ہے۔
ہفتے کے دنوں میں کیفے اور بیکریاں صبح کے وقت سب سے زیادہ مصروف ہوتی ہیں، جہاں لوگ تیزی سے اپنی کافی لے کر راستے میں پیتے ہیں۔

نمبر سات : پاکستان – چائے کا لازمی استعمال

پاکستان میں دن کا آغاز اکثر فجر کی نماز سے ہوتا ہے۔ ان کے بعد لوگ ضرورت کے طور پر چائے پینا محسوس کرتے ہیں۔ دیہاتوں میں لسی یا دودھ بھی ناشتے میں حصہ ہوتا ہے، جبکہ شہروں میں پراٹھا، انڈا، اور کبھی کبھار حلوہ پوری پسند کی جاتی ہے۔
صبح کا دور پاکستان میں زیادہ تر خاندان کے ساتھ گزرتا ہے، خاص کر اختتام ہفتہ پر جب ناشتے کی میز پر سب مل کر موجود ہوتے ہیں۔

نمبر : آٹھ : آسٹریلیا –صحت مندی


آسٹریلیا میں لوگ صبح کے ٹائم ورزش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ بعض لوگ جاگنگ یا سائیکلنگ کرتے ہیں۔ ناشتہ عام طور پر دلیہ، انڈے، پھل اور جوس پر بھی ہوتا ہے۔
آسٹریلوی اشخاص دن کی روشنی اور تازہ ہوا کا بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہیں اور صبح کے وقت زیادہ تر سورج کے روشنی اور تازہ ہوا میں گزارتے ہیں۔

نمبر نو : مصر – روایت اور مہمان نوازی


مصر میں دن کا آغاز عام طور پر فلافل، فول (لوبیا)، روٹی اور چائے سے ہوتا ہے۔ مصری نعت کرنے والے ناشتے کو دن این کی سب سے اہم غذا تصور کرتے ہیں اور اسے سکون سے کھاتے ہیں۔
دیہی علاقوں میں وہ لوگ طلوعِ آفتاب کے ساتھ کھیتوں کی جانب بڑھتے ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں کیفے اور چیزیں صبح ہی سے ہوتے نظر آتی ہیں۔

نمبر دس : امریکہ –مصروفیت مگر توانائی سے بھرپور


امریکہ میں صبح اٹھنا کافی کے بغیر مکمل نہیں سمجھا جاتا۔ وہاں کے لوگ زیادہ تر جلدی میں ہوتے ہیں، اس لیے ناشتہ یا تو گھر پر جلدی تیار کر لیا جاتا ہے یا راستے میں خرید لیا جاتا ہے۔
روایتی امریکی ناشتے میں انڈے، بیکن، ٹوسٹ، سیریل اور جوس شامل ہوتے ہیں۔ فٹنس کے شوقین لوگ صبح کی ورک آؤٹ کو ترجیح دیتے ہیں

ہماری اس دنیا میں مخلتف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور مختلف روایات اور معمولات کے حامل لوگ اپنے صبح کے ٹائم کو اپنی روایات اور نفسیات کے مطابق استعمال کرتے ہیں
جاپانی لوگ سکون اور نظم و ضبط کو ترجیح دیتے ہیں، ترکی کے لوگ خوش ذائقہ ناشتے کے ساتھ خاندان کو اہمیت دیتے ہیں، سعودی عرب میں صبح عبادت سے شروع ہوتی ہے، جبکہ مغربی ممالک میں کافی اور جلد بازی عام ہے۔
یہ تمام معمولات اس بات کا ثبوت ہیں کہ چاہے ہم کہیں بھی رہتے ہوں، صبح کا آغاز ہمارے دن کی کیفیت اور توانائی پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں