پُر سکون اور مؤثر کام کرنے کے 10 بہترین طریقے
آج کے دور میں زندگی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ہر آدمی کامیاب بننا چاہتا ہے اس کےلئے وہ انتھک محنت کرتا ہے اسی کامیابی کی دوڑ میں کام کا دباؤ اور ذہنی تناؤ بہت زیادہ عام ہوتا جارہا ہے اگر ہم چاہیں تو اپنے روز مرہ کے کام پرسکون اور اطمنان سے بھی کر سکتے ہیں یہ سب کچھ چند اصول اور عادات اپنانے سے ممکن ہو سکتا ہے
نمبر ایک : ذہنی سکون کو سب سے پہلے ترجیح دیں
اگر آپ کا دماغ بے چینی ، پریشانی کا شکار ہے تو آپ کے کام کرنے کی رفتار اور کارگردگی براہ راست متاثر ہو گی، اس کےلئے آپ تین کام لازمی کریں
دن کی شروعات مثبت خیالات سے کریں
گہری سانس لینے کی مشق ہر روز کریں
فالتو اور منفی سوچوں کو اپنے ذہن سے نکالنے اور بھولانے کی عادت ڈالیں
نمبر دو : ہر روز وقت کی منصوبہ بندی کریں
ہر روز سب سے پہلے اپنے کاموں کی ایک فہرست بنائیں اور سب سے مشکل کام سب سے پہلے کریں اس سے ذہنی دباو کم ہو گا اور ٹال مٹول سے اور منفی خیالات سے نجات ملے گی۔
ذہنی دباو کم کرنے کےلئے یہ تین کام کریں
ہر روز ایک ڈسپلن بنائیں کونسہ کام کب کرنا اور کتنے ٹائم میں کرنا ہے
سب سے مشکل کام سب سے پہلے مکمل کریں
وقت ضائع کرنے والی سرگرمیوں سے بچیں جیسے سوشل میڈیا کا غیر ضروری استعمال
نمبر تین : صاف ستھرے اور منظم ماحول میں کام کریں
کام کرنی کی جگہ اور ماحول آپ کے کام کرنی اصلاحیت کو بڑھا دیتی ہے اگر کام کرنے کی جگہ شور شرابہ ہو یا گندگی ہو تو اس کا اثر دماغ پر پڑھتا ہے، آپ یہ چار کام ہر روز لازمی کریں
کام کرنے سے پہلے میز کو صاف ستھرا رکھیں
صرف ضروری چیزیں میز پر رکھیں
کام کرنے والی جگہ پر روشی اور ہوا کا خیال رکھیں
اپنے آفس یا کام والی جگہ کو ہمیشہ صاف رکھیں
نمبر چار : کام کے دوران وقفہ لازمی لیں
مسلسل کام کرنے سے تھکن اور ذہنی دباو بڑھتا ہے موثر طریقے سے کام کرنے کےلئے کچھ ٹائم کا وقفہ لازمی لینا چاہے
ہر ایک گھنٹے بعد پانچ سے دس منٹ وقفہ لیں
بریک کے ٹائم ہلکی سی واک اور ورزش کام کرنے اصلاحیت کو بڑھاتی ہے
کام کے دوران وقفہ لینے سے دماغ کو تازگی ملتی ہے
نمبر پانچ : ایک وقت میں ایک ہی کام کریں
کئی لوگ ایک ٹائم میں ملٹی پل کام کرتے ہیں اور وہ اسے اپنی مہارت سمجھتے لیکن تحقیق یہ بتاتی ہے کہ ایک ٹائم میں ایک ہی کام بہتر اور موثر طریقے سے کیا جا سکتا ہے
ایک وقت میں ایک ہی کام پر فوکس کریں
-ایک ٹاسک مکمل کرنے کے بعد ہی دوسرے ٹاسک کو شروع کریں
یہ عادت کام کرنے کی رفتار اور معیار کو بہتر بناتی ہے
نمبر چھ : ڈیجیٹل ڈسٹریکشن سے بچیں
موبائل فون پر سوشل میڈیا اور ای میل کے نوٹیفکیشن کام کے دوران کام کرنے اصلاحیت کو کم کر دیتے ہیں اس کےلئے آپ یہ تین کام لازمی کریں
تمام غیر ضروری نوٹیفکیشن بند کر دیں
تمام نوٹفکیشن اور سوشل میڈیا دیکھنے کا ایک ٹائم مقرر کریں اور اس ٹائم میں دیکھیں
کام کے دوران سوشل میڈیا اور موبائل کااستعمال سے بچیں
نمبر سات: صحت مند زندگی گزاریں
صحت مند جسم میں صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے اور اگر آپ کی ذہنی اصلاحیت طاقت ور ہے تو آپ پورے فوکس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں اور اگر آپ بیمار یا تھکے ہوئے ہیں تو کام کرنے کی رفتار اور اصلاحیت کم ہو گی
ہر روز متوازن غذا کھائیں
روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کریں
نیید پوری کریں کیوں کہ نید کی کمی دماغ کی اصلاحیت کو کم کردیتی ہے
نمبر آٹھ : مثبت ماحول میں رہیں
منفی سوچ کے لوگ اور ماحول آپ کی توانائی کھینچ لیتے ہیں کوشش کریں ایسے لوگوں میں رہیں جہاں مثبت لوگ ہوں جو آپ کو حوصلہ افزائی کریں
مثبت گفتگو کریں
-دوسرے لوگوں کےلئے مدد گار بنیں آسانیاں پیدہ کریں
شکرگزاری کی عادت اپنائیں
نمبر نو : ٹیکنالوجی کا مثبت اور صحیح استعمال کریں
اگر ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کیا جائے تو ٹیکنالوجی وقت بچانے اور کام کرنے کی اصلاحیت کو بڑھا دیتی ہے لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہے
پروڈکٹیویٹی ایپس کا استعمال لازمی کریں
اہم ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے کلاؤڈ اسٹوریج کا استعمال کریں
آٹومیشن ٹول سے باربار کرنے والے کام کو ایک ہی مرتبہ آٹومیشن کے ذریعے کریں
نمبر دس : خود کی حوصلہ افزائی کےلئے خود کو انعام دیں
جب آپ کوئی مشکل کام کریں یا کوئی کامیابی حاصل کریں تو آپنے آپ کو انعام دیں اس سے آپ کو مزید محنت کرنے کا شوق پیدہ ہو گا
اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کریں
اپنی آمدنی اور لیول کے حساب سے اچھا کپڑ ا اچھی جوتی اچھی گاڑی کا انتخاب کریں
پُر سکون اور مؤثر کام کرنے کے لیے کچھ خاص عادتوں کو اپنائیں یہی عادتیں ایک دن آپ کو ایک کامیاب انسان بنا دیں گی، جب آپ ذہنی سکون اور وقت کی قدر کو سمجھ لیں گے تو آپ کا کام بھی بہتر طریقے سے ہو گا اور آپ کی زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں بھی ملیں گی