اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 15 لاکھ تک بلاسود قرضہ
حکومت پنجاب کی طرف سے کم آمدنی والے لوگوں کےلئے ایک اسکیم متعارف کروائی گئی ہے جس کا نام ، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم رکھا گیا ہے اس اسکیم کے تحت گھر بنانے کےلئے بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے اگر آپ صوبہ پنجاب کے کسی گاوں سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کے پاس دس مرلہ زمین موجود ہے تو آپ گھر بنانے کےلئے پندرہ لاکھ تک قرضہ لے سکتے ہیں ۔ اور اگر آپ صوبہ پنجاب کے کسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کے پاس پانچ مرلہ ذاتی زمین موجود ہے تو آپ بھی گھر کی تعمیر کےلئے بلاسود قرضہ لے سکتے ہیں۔
اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کے مقاصد
نمبر ایک : صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ سستے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
نمبر دو : یہ منصوبہ چار سال اور چھ مہینے میں مکمل کیا جائے گا
نمبر تین : صوبہ پنجاب کے ہر ضلع میں مکانات کی تعمیر کےلئے ایک مخصوص تعداد (کوٹہ) مختص کیا گیا ہے
نمبر چار : اس منصوبے سے پانچ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا
نمبر پانچ : اس اسکیم سے دیہات اور شہر سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے لوگ مستفید ہوں گے
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کےلئے ا ہلیت کا معیار
اگر آپ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے
نمبر ایک : امیدوار پنجاب کا مستقل رہائشی ہو (شناختی کارڈ پر پتہ پنجاب کا درج ہو)
نمبر دو : امیدوار پانچ مرلہ یا اس سے کم شہری زمین، یا 10 مرلہ تک دیہی زمین کا مالک ہوجہاں گھر کی تعمیر کرنی ہے
نمبر تین : امیدوار این اے ڈی آر اے کے مطابق گھرانے کا سربراہ ہونا لازمی ہے
نمبر چار : امیدوار کا کرمنل ریکارڈ نہ ہو (خصوصاً ریاست مخالف یا سنگین جرائم سے پاک ہو)
نمبر پانچ : امیدوار کسی مالیاتی ادارے یا بینک کا ڈیفالٹر نہ ہو
نمبر چھ : امیدوار نادرا کے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹرڈ ہو
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ضلعی مخصوص کوٹے کی تفصیل
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے پہلے مرحلے میں 17,500 قرضہ جات مختص کیے گئے ہیں جنہیں پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔
پنجاب سنٹرل زون (مثلاً بھکر، فیصل آباد ریجن)
بھکر: 283
میانوالی: 307
مظفرگڑھ: 714
فیصل آباد: 851
سرگودھا: 520
ٹوبہ ٹیک سنگھ: 376
نورتھ پنجاب (مثلاً لاہور، راولپنڈی ریجن)
لاہور: 1,690
قصور: 484
سیالکوٹ: 570
راولپنڈی: 600
اٹک: 287
چکوال: 263
سوتھ پنجاب (مثلاً ملتان، بہاولپور ریجن)
ملتان: 726
خانیوال: 458
وہاڑی: 517
بہاولپور: 517
رحیم یار خان: 714
ڈیرہ غازی خان: 498
اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کےلئے آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
نمبر ایک : سب سے پہلے اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنائیں
نمبر دو : اس کے بعد لوگن پر کلک کریں اور اپنا یوزر نام اور پاسورڈ ڈالیں
نمبر تین : اس کے بعد آپ کے سامنے کچھ شرائط و ضوابط اوپن ہوں گی ان کو آپ اچھے سے پڑھ لیں اور ٹک مارک کریں اور اگلے صفحے پر جائیں
نمبر چار : آپ کے سامنے فارم اوپن ہو گا اس فارم کو پر کر کے جمع کروایں
اپنی زمین اپنا گھر پروگرام اسکیم کی مکمل تفصیلات
صوب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایسے غریب لوگ جن کے پاس اپنی زمین نہیں ہے اور وہ کرایے والے گھروں میں رہ رہے ہیں ایسے لوگوں کےلئے گورنمنٹ نے اپنی زمین اپنا گھر پروگرام اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت تین مرلہ کے بلکل مفت پلاٹ لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
گورنمنٹ آف پنجاب پہلے مرحلے میں دو ہزار رہائشی پلاٹ تقسیم کرئے گی اور پنجاب کے انیس اضلع میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
چند اہم ہدایات اور ضروری شرائط
نمبر ایک : جیسے ہی امیدوار کو پلاٹ مل جائے گا اس کے فوری بعد چھ مہینے کے اندر اندر امیدوار گھر کی تعمیر لازمی شروع کرئے گا اور دو سال کے اندر اندر گھر کی تعمیر مکمل ہونا لازمی ہے
نمبر دو : امیدوار پلاٹ ملنے کے پانچ سال تک پلاٹ کو فروخت یا لیز پر نہیں دے سکتا
نمبر تین : امیدوار پلاٹ صرف رہائشی مقصد کےلئے استعمال کر سکتا ہے
نمبر چار : اگر امیدوار نے مقررہ مدت کے اندر پلاٹ کی تعمیر شروع نہیں کی تو پلاٹ کی ملکیت منسوخ کی جا سکتی ہے
| ضلع کا نام | کل پلاٹس |
|---|---|
| جہلم | 730 |
| قصور | 388 |
| فیصل آباد | 257 |
| لودھراں | 218 |
| اوکاڑہ | 130 |
| لیہ | 55 |
| بھکر | 52 |
| ساہیوال | 33 |
| سرگودھا | 25 |
| خوشاب | 24 |
| بہاولنگر | 20 |
| منڈی بہاؤالدین | 17 |
| راجن پور | 15 |
| اٹک | 11 |
| گوجرات | 8 |
| بہاولپور | 7 |
| وہاڑی | 4 |
| جھنگ | 4 |
| چنیوٹ | 2 |