بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور ڈائنامک سروے کروانے کا مکمل طریقہ کار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈائنامک سروے کیا ہے 01

پاکستان میں غربت کے خاتمے اور غریب خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو گورنمنٹ نے شروع کیا ہوا ہے پورے پاکستان میں مستحق لوگوں ہر تین مہینے بعد گورنمنٹ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بارہ 12 ہزار کی مالی امداد فراہم کرتی ہے ، پاکستان چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈائنامک سروے کا آغاز کردیا گیا ہے اس سروے میں کوئی بھی غریب آدمی اپنا اندراج کروا سکتا ہے اور یہ سروے بلکل فری ہے اس کی کوئی فیس نہیں ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد کیا ہے؟

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق خواتین کو مالی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پورے پاکستان میں غریب طبقے کی خواتین کو ہر تین ماہ بعد تقریباً 13,500 روپے کی امداد دی جاتی ہے۔ اور مزید بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر خاندانوں کے بچوں کو ماہانہ تعلیم وظیفہ بھی دیا جاتا ہے اگر آپ کے بچے سرکاری اسکول میں پڑھتے ہیں تو آپ اپنے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے ساتھ رابطہ کریں اور فارم پر کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جمع کروایں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈائنامک سروے کیا ہے؟

پورے پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈائنامک سروے ہو چکا ہے اس سروے کے ذریعے غریب اور مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے ، موجودہ خواتین جن کو تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لیتے ہو ئے وہ اپنا ریکارڈ اپڈیٹ کروایں اور نئی خواتین جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونا چاہتی ہیں وہ اپنا سروے کروائیں اگر آپ اہل ہوں گی تو آپ کو بھی ہر تین ماہ بعد ساڈے تیرہ ہزار کی مالی امداد دی جائے گی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد کیا ہے؟

نمبر ایک : جو خواتین بینظیر ڈائنامک سروے میں شامل ہونا چاہتی ہیں وہ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں اور بجلی کے بل کی کاپی بھی ساتھ لے کر جائیں
نمبر دو : اگر آپ کے نام پر سم رجسٹرنہیں ہے تو ایک سم لازمی رجسٹر کروا لیں
نمبر تین : اگر آپ بینظیر سے امداد لے رہیں ہیں اور آپ کو تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے امداد موصول کرتے ہوئے تو آپ اپنا ریکارڈ اپڈیٹ کروایں اور بینظیر دفتر جاتے وقت اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈائنامک سروے میں رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

نمبر ایک: جو خواتین اپنا سروے کروانا چاہتی ہیں وہ سب سے پہلے اپنے قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل دفتر میں جائیں
نمبر دو : وہاں موجود عملے کو اپنا شناختی کارڈ دکھائیں عملہ آپ کو نئے سروے کی معلومات دے گا اور آپ کو ایک ٹوکن جاری کرئے گا آپ نے اپنی باری کا انتظار کرنا ہے
نمبر تین : آپ کی باری آنے پر سروے کرنے والا نمائدہ سروے کے آپ سے مختلف سوالات کرے گا جیسے گھریلو افراد کی تعداد، آمدنی کے ذرائع، رہائش کی حالت، اور مزید ذاتی معلومات پر مشتل سوالات آپ سے کئے جائیں گے۔
نمبر چار : عملہ آپ کی دی گئی معلومات کو سسٹم میں ریکارڈ کرے گا اور آپ کو ایک رسید فراہم کی جائے گی۔
نمبر چھ : یاد رہے ، اگر آپ پہلے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو تب بھی ڈائنامک سروے میں شرکت لازمی ہے تاکہ آپ کی معلومات اپڈیٹ ہو سکیں۔
نمبر سات : سروے کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد آپ کے موبائل نمبر پر 8171 سے اہلیت کی تصدیق کا میسج موصول ہوگا۔
نمبر آٹھ : اس پیغام کے ذریعے آپ اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
نمبر نو : سروے مکمل ہونے کے بعد اگر آپ اہل قرار پائیں تو آپ کو ہر تین ماہ بعد 13,500 روپے کی رقم دی جائے گی، اگر آپ نے اپنا بینظیر کارڈ بنوا لیا تو آپ کسی بھی مقررہ بینک یا ATM سے اپنے پیسے نکلوا سکیں گے

میسج کے ذریعے 8171 پر اہلیت چیک کرنے کا مکمل طریقہ

اگر آپ نے سروے مکمل کروا لیا ہے اور آپ اپنی اہلیت چیک کرنا چاہتے کہ آپ اہل ہیں یا نہیں تو آپ نے ایک سم اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹر کروانی ہے اور اپنے موبائل میں سم ڈال کر میسج سیکشن میں شناختی کارڈ نمبر لکھنا ہے اور اس کے بعد 8171 پر سینڈ کر دینا ہے ۔ اگر آپ اہل ہوں گے تو سسٹم آپ کو تصدیقی میسج سینڈ کرئے گا کہ آپ اہل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں