ٹریننگ پروگرام DigiSkills.pk 3.0
ڈیجی سکلز پاکستان کا وہ آن لائن تربیتی پروگرام کا ادارہ ہے جو نوجوانوں، طلبہ، گھریلو خواتین اور جاب ہولڈرز کو ایک مضبوط موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل اسکلز سیکھ کر بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔ 2026 کے لیے پیش کیے جانے والے یہ کورسز نہ صرف موجودہ دور کے مطابق ہیں اور ان تمام کورسز کی مارکیٹ میں ہائی ڈیمانڈ ہے
ڈیجی اسکلز 3.0 کیا ہے؟
یہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر شروع کیا گیا ایک قومی پلیٹ فارم ہے
جسے
Ignite
اور ورچوئل یونیورسٹی چلاتے ہیں
اس پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا اور انہیں فری لانسنگ کے ذریعے معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ تربیت مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہے اور ہر کورس کے ساتھای سرٹفکیٹ بھی جاری کیا جاتا ہے۔
ڈیجی اسکلز 3.0 کی اہم خصوصیات
مکمل طور پر مفت آن لائن تربیت
عالمی معیار کی ویڈیو لیکچرز
آسان اسائنمنٹس اور پریکٹس سیشنز
انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے سیکھنے کی سہولت
آن لائن کمائی کے لیے عملی رہنمائی
ڈیجی سکلز پروگرام کے نئے بیچ 2026 میں پیش کیے گئے تمام کورسز کی لسٹ
یہ تمام کورسز ڈیجی سکلز کی جانب سے آفر کئے گے ہیں ، اور ہر کورس مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدِنظر رکھ کر تیار کیے گے ہیں ۔
نمبر ایک : Startup Strategies & Entrepreneurship
یہ کورس کاروبار کا آغاز، منصوبہ بندی، آئیڈیاز اور بزنس مینجمنٹ کے بنیادی اصول سمجھاتا ہے۔ نئے کاروباری افراد کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
نمبر دو : Data Analytics and Business Intelligence
ڈیٹا اینا لائٹکس آج کی سب سے اہم اسکلز میں سے ایک ہے۔ اس کورس میں ڈیٹا کو سمجھنے، رپورٹیں بنانے اور بزنس فیصلوں میں اس کے استعمال پر توجہ دی جاتی ہے۔
نمبر تین : Creative Writing
تحریری صلاحیت بہتر بنانے کے لیے یہ کورس نہایت مؤثر ہے۔ بلاگنگ، اسکرپٹنگ، اور پروفیشنل رائٹنگ کیسے کرنی ہے یہ تمام سکلز شامل ہوتی ہیں۔
نمبر چار : Digital Literacy
کمپیوٹر استعمال، آن لائن ورک پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور بنیادی سافٹ ویئرز کی سمجھ اس کورس کا حصہ ہیں۔
نمبر پانچ : فری لانسنگ
یہ ڈیجی اسکلز کا سب سے مشہور کورس ہے۔ اس میں آن لائن کام تلاش کرنے، پروفائل بنانے اور کمائی شروع کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔
نمبر چھ :ای کامرس مینجمنٹ
آن لائن اسٹور چلانے، پروڈکٹ لسٹنگ، آرڈر مینجمنٹ اور مارکیٹنگ سے متعلق مکمل تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
نمبر سات : افیلی ایٹ مارکیٹنگ
ویب سائٹس یا سوشل میڈیا کے ذریعے کمیشن کمانے کے طریقے تفصیل سے سکھائے جاتے ہیں۔
نمبر آٹھ : گرافک ڈیزائن
تصاویر، لوگوز اور مختلف گرافکس بنانے کی عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ مارکیٹ میں اس اسکل کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
نمبر نو : ورچوئل اسسٹنٹ
یہ کورس گھر بیٹھے بطور اسسٹنٹ مختلف بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کی مکمل تیاری فراہم کرتا ہے۔
نمبر دس : ڈیجیٹل مارکیٹنگ
فیس بک، گوگل، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر آن لائن مارکیٹنگ کے اصول اور عملی تکنیکیں شامل ہیں۔
نمبر گیارہ : آٹوکیڈ
انجینئرنگ، آرکیٹیکچر اور سول ورک کے لیے استعمال ہونے والا اہم سافٹ ویئر سکھایا جاتا ہے۔
نمبر بارہ : QuickBooks
چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے اکاؤنٹنگ ریکارڈ رکھنے کا یہ کورس بہت مفید ہے۔
نمبر تیرہ : SEO (سرچ انجن آپٹیمائزیشن)
ویب سائٹس کو سرچ انجن میں اوپر لانے کی ٹیکنیکس سکھائی جاتی ہیں، جو آن لائن مارکیٹنگ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
نمبر چودہ : ویڈیو ایڈیٹنگ، اینیمیشن اور بلاگنگ
بہترین ویڈیوز بنانا، یوٹیوب چینل چلانا اور اینیمیشن کے بنیادی اصول اس کورس میں شامل ہیں۔
نمبر پندرہ : ورڈپریس
ویب سائٹ بنانا، تھیم انسٹال کرنا، پلگ ان سیٹ اپ اور مکمل ویب مینجمنٹ سکھائی جاتی ہے۔
نمبر سولہ : کمیونیکیشن اور سافٹ سکلز
بات چیت، پریزنٹیشن، ٹیم ورک اور پروفیشنل رویے کے اصول اس کورس کا حصہ ہیں، جو روزگار میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ڈیجی سکلز پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ اور رجسٹریشن کا طریقہ
پروگرام میں داخلے کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2025 رکھی گئی ہے۔ خواہشمند افراد
DigiSkills.pk
کی سرکاری ویب سائٹ پر اکاونٹ بنائیں اور آن لائن فارم پر کر کے جمع کروایں
DigiSkills.pk 3.0 Training Program 2026
پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک ایسا موقع ہے جس سے فائدہ اٹھا کر وہ اپنی زندگی میں مالی آزادی لاسکتے ہیں۔ اگر آپ گھر بیٹھے کمائی کرنا چاہتے ہیں یا نئی مہارت سیکھ کر خود کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، تو اس پروگرام میں شامل ہونا ایک بہترین فیصلہ ہو سکتا ہے
Bohat acha plate from hai jo log Kuch nahi kr sakty ya pasiy nahi hai un sab ky ly bohat acha kam hai
E commence course
Freelancing. Video editing