ڈیجیٹل طریقے سے نظم و ضبط اور زندگی میں سادگی کیسے لائیں
آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے اور یہ ہماری ضرورت بھی ہے ہماری زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی شامل ہو چکی ہے جہاں ٹیکنالوجی نے ہمارے لئے بہت سی سہولیات پیدہ کی ہیں وہاں ٹیکنالوجی کے بے ضرورت استعمال نے بہت سی پچیدگیاں بھی پیدہ کر دی ہیں ، سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مواد کی ہلغار نے اکثر لوگوں کو زہنی دباو کا شکار کردیا ہے ایسے میں ہم ڈیجیٹل سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے نظم و ضبط قائم رکھتے ہوئے زندگی میں سادگی کیسے لا سکتے ہیں؟
اس مضمون میں مرحلہ وار میں آپ کو بتاوں گا ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہم کیسے اپنی زندگی کو منظم اور پرسکون بنا سکتے ہیں۔
نمبر ایک : ڈیجیٹل منیمل ازم کے طریقے کو اپنائیں
Digital Minimalism
اس کا مطلب ہے ٹیکنالوجی کو سوچ سمجھ کر اپنے مقصد کےلئے محدود انداز میں استعمال کریں یہ آپ کےلئے زیادہ فائدہ مند ہو گا اس سے آپ کے معاملات میں بہتری آئے گی اور آپ کے کام کرنے کی سپیڈ اور وقت کا صحیح استعمال ہو گا۔
اس کےلئے آپ کو چند ضروری اقدامات لازمی کرنا ہوں گے
۔ اپنے موبائل سے غیر ضروری ایپس ڈیلیٹ کر دیں
صرف وہی ایپس اپنے موبائل میں رکھیں جن کے استعمال سے آپ کو براہ راست فائدہ ہو۔
۔ سوشل میڈیا کو کم ٹائم دیں
ہر دن ایک مخصوص ٹائم سوشل میڈیا کو دیں باقی سار ٹائم اپنے باقی معاملات کو دیں
۔ تمام ایپس کے نوٹیفکیشن آف کردیں
غیر ضروری نوٹیفکیشن آف کردیں صرف ضروری نوٹیفکیشن آن کریں جن کی آپ کو ضرورت ہو
۔ کام کے دوران اپنے موبائل کو
do not disturb
موڈ پر رکھیں
جب آپ اپنے ضروری کام کر رہے ہوں تو کام کے دوران نوٹیفکیشن آ جائے اور آپ اسے چیک کرنا شرور کر دیں تو اس سے آپ کی کام کرنے کی سپید کام ہو جاتی ہے اور بے جا وقت کا ضیاع ہوتا ہے اس کا بہترین حل یہ ہے آپ اپنے موبائل کو ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ پر رکھیں ، ضروری کام کرنے کے بعد نوٹفکیشن کو چیک کریں
نمبر دو : ڈیجیٹل کیلنڈر اور ٹاسک مینجمنٹ ایپ اورٹولز کا استعمال لازمی کریں
اس کےلئے میں آپ کو کچھ ٹولز کے نام اور مشورے دیتا ہوں جو آپ کےلئے زیادہ فائدہ مند ہوں گے
نظم و ضبط قائم رکھنے کےلئے ان ٹولز کا استعمال کریں
Google Calendar
Outlook Calendar
اور ٹاسک مینجمنٹ کےلئے ان ٹولز کا استعمال کریں
Trello
Asana
ضروری مشورے
۔ ہر روز اپنے زیادہ اہم کام اور کم اہم کام کو الگ کریں
جب آپ کام شروع کریں تو پہل انتہائی اہم کام کو مکمل کریں اس کے بعد کم اہم کام کو ٹائم دیں
۔ کام کی ڈیڈ لائن سیٹ کریں
ہر کام کی آخری تاریخ اور ٹائم رکھیں اس ٹائم ٹیبل کے دوران اپنا کام مکمل کریں اس سے آپ ٹال مٹول سے بچیں گے
مخصوص ایپ کا استعمال کر کے ریمائنڈر فیچر کا استعمال کریں تاکہ ضروری کام وقت پر ہوں اور آپ کہیں بھول نہ جائیں=
نمبر تین : ڈیجیٹل ٹولز کو استعمال نہ کرنے کا شیڈول بنائیں
اس کا مطلب یہ ہے کہ مخصوص وقت کےلئے دن میں اور ہفتے میں ایک ٹائم ایسا رکھیں جس میں آپ موبائل ، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر سے اپنے آپ کو دور رکھیں
۔ کم از کم ہفتے میں ایک دن سوشل میڈیا سمیت لیپ ٹاپ کمپیوٹر کا استعمال نہ کریں
اگر انتہائی ضروری کام ہو جس کے بغیر گزارہ نئی تو ہی کچھ وقت کےلئے استعمال کریں۔
۔ کم از کم رات سونے سے پہلے ایک سے دیڑھ گھنٹہ پہلے موبائل ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کا استعمال نہ کریں
۔ سوشل میڈیا ایپ کے نوٹفیکیشن کو آف رکھیں
نمبر چار : اپنے موبائل سے ڈیجیٹل فائلز اور ڈیٹا کی صفائی کریں
جیسے ہم اپنے گھر اور دفتر کی صفائی کرتے ہیں ویسے ہی موبائل سے ڈیجیٹل ڈیٹا کی صفائی بھی ضروری ہے
اپنے موبائل سے غیر ضروری فائلز ڈیلیٹ کر دیں اس سے آپ کے موبائل کی سپیڈ زیادہ ہو گی–
کلاوڈ سٹورج کا استعمال –
گوگل ڈرائو Google Drive
میں صرف ضروری اور اہم فائلز کو محفوظ کریں
ڈیٹا بیک اپ لازمی لیں –
ڈیٹا بیک اپ لازمی لیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے
نمبر پانچ : آٹومیشن نظام اپنائیں
ٹیکنالوجی ایک سب سے بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے کام خدکار طریقے سے بھی کروا سکتے ہیں جیسے
بجلی اور گیس اور انٹرنیٹ کا بل کی آٹومیٹک پےمنٹ سیٹ کریں ، آخری تاریخ سے پہلے آٹومیٹک طریقے سے آپ کے بل کی ادائگی ہو گی –
ای میل فلٹر بنائیں تاکہغیر ضروری ای میلز الگ ہو جائیں –
ٹیم ورک کےلئے آٹومیشن ٹولز استعمال کریں –
Slack، Zapier، Airtable
نمبر چھ : ڈیجیٹل سادگی کےلئے ذہنی رویہ تبدیل کریں
جب آپ مختلف سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کرتے ہیں تو بہت سارا ڈیجیٹل مواد آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں دو چیزوں سے آپ نے بچنا ہے
غیر ضروری تقابل سے بچیں
سوشل میڈیا پر دوسرے لوگوں کی شہانہ زندگی دیکھ کر آپ نے منفی رویہ نہیں اپنانا منفی سوچ اور جزبات سے بچنا ہے۔ –
کامیابی کے اصل اصول و ضوابط کو اپنائیں –
سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کے بجائے ، اپنے حالات میں خوش رہیں اور پرسکون زندگی گزاریں
لوگوں کے مہنگے فون اور مہنگے کپڑے اور شہانہ لائف سٹائل سے متاثر ہو کر آپ نے آپ – آپ کو مشکل حالات میں نہیں ڈالنا ، اپنی آمدنی کے حساب سے اخراجات کو مینیج کرنا ہے
نمبر سات : وقت کا صحیح اور موثر استعمال کریں
اگر ہم ڈیجیٹل ڈیوائسیس کا صحیح استعمال کریں اپنے ضروری کاموں کےلئے تو وقت بچانا ممکن ہے ، جیسے
ای لرننگ پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سکلز سیکھیں
کسی ٹاپک پر ریسرچ اور انفارمیشن کےلئے سرچ انجن اور چیٹ جی پی ٹی ایپ کا استعمال کریں
ڈیجیٹل کلکولیشن کے ذریعے اپنے حساب کتاب کو آسان بنائیں
نمبر آٹھ : ڈیجیٹل عادتوں کو آہستہ آہستہ بدلیں
اگر آپ ایک ہی دن یا ایک ہی بار اپنی تمام ڈیجیٹل عادتوں کو بدلنے کی کوشش کریں گے تو یہ آپ کےلئے بہت مشکل ہو جائے گا، اس صحیح اور موثر طریقہ یہ ہے
چھوٹے سے آغاز کریں، پہلے سوشل میڈیا کے استعمال کا وقت آدھا کریں
ایک عادت بدلیں اس کے بعد دوسری مسلسل آہستہ آہستہ ٹائم کے ساتھ ساتھ آپ اپنی عادتوں کو بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے
ضروری اور اہم نکات
ڈیجیٹل طریقے سے نظم و ضبط اور زندگی میں آسانی لانا ناممکن نہیں ہے اگر ہم ٹیکنالوجی کو اپنے فائدے اور مخصوص ٹاسک کےلئے استعمال کریں تو ٹیکنالوجی ہمارے لئے بہت فائدے مند ہو سکتی ہے لیکن اس کا غیر ضروری استعمال ہمیں ذہنی دباو اور کئی طرح کی مشکلات کا شکار کرسکتا ہے
اپنا ایک ٹائم ٹیبل بنائیں
ہر روز ایک مخصوص ٹائم ڈیجیٹل ایپس کو دیں اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں اپنے گولز اور ضروری کام کو پہلے کریں اگر ٹائم فارغ ہو تو ڈیجیٹل ایپس کو دیں
آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے اور بہت سے ضروری کام جن کو پہلے ہم کئی دنوں میں کرتے تھے لیکن اب ٹیکناجی کے استعمال سے تیز اور جلدی ہم کر سکتے ہیں ۔ ٹیکنالوجی کو سمجھیں اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کریں اور فائدہ حاصل کریں