پنجاب روزگار اسکیم 2025 کےلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

پنجاب روزگار اسکیم

حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب روزگار اسکیم متعارف کروائی گئی ہے اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنا اور معیشت کو فروغ دینا ہے۔ اس مضمون میں ہم آپ کو اس اسکیم کی تمام تفصیلات فراہم کریں گے تاکہ آپ بآسانی قرض حاصل کر سکیں۔
یاد رہے
پنجاب روزگار اسکیم کےلئے صرف صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہی درخواست جمع کروا سکتے ہیں صوبہ پنجاب کے مرد، خواتین، خواجہ سرا تینوں قسم کے لوگ اس اسکیم کےلئے اہل ہیں

پنجاب روزگار اسکیم کےلئے اہلیت کا معیار

نمبر ایک : امیدوار کی عمر 20 سے 50 سال کے درمیان میں ہو
نمبر دو : یونیورسٹی یا کالج گریجویٹس جن کے پاس کاروباری مہارت ہو اس اکیم کےلئے اہل ہیں
نمبر تین : ٹی وی ای ٹی سے تکنیکی یا ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والے ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ ہولڈرز بھی اس اسکیم کےلئے اہل ہیں
نمبر چار : پنجاب میں رہائشی، سی این آئی سی کے ذریعے تصدیق شدہ
نمبر پانچ : امیدوار صوبہ پنجاب کا مستقل رہائش پذیر ہو
نمبر چھ : امیدوار کے کاروبار کی لوکیشن پنجاب ہو
نمبر سات : کاروبار کی نوعیت: واحد مالکانہ، شراکت داری یا کوئی اور
نمبر آٹھ

e-CIB/کریڈٹ ہسٹری ٹھیک ہو
نمبر نو: امیدوار کے پاس اسٹارٹ اپ کے لیے قابل عمل بزنس پلان ہو
نمبر دس : امیدوار کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو

قرضے کی رقم اور واپسی

امیدوار نیا اور موجودہ کاروبار کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں۔
قرض کی حد
بغیر ضمانت:
1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک امیدوار ذاتی ضمانت پر قرضہ لے سکتا ہے
ضمانتی قرض: 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک قرضہ لینے کےلئے امیدوار کو ضمانت کی ضرورت ہو گی۔
قرض کی مدت
تمام امیدوار 2 سے 5 سال میں قرضہ واپس کرنے کے پابند ہوں گے

ایکویٹی
تمام امیدوار کم از کم 20فیصد ایکویٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے
خواتین، خواجہ سرا اور معذور افراد کم از کم 10 فیصد ایکویٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

سیکیورٹی کی ضروریات

نمبر ایک : 500,000 روپے تک قرضہ امیدوار ذاتی ذمانت پر لے سکتا ہے اور
نمبر دو : 500,000 سے 1,000,000 روپے تک قرضے کے لئے
کم از کم ایک تھرڈ پارٹی کی ضمانت، جس کی اجتماعی نیٹ ورتھ قرض کی رقم کے برابر ہو
یا بی پی ایس 10 یا اس سے اوپر کے سرکاری ملازم کی ضمانت فراہم کرنا ہو گی

مارکپ یا سود کتنا ادا کرنا ہے

بغیر ضمانت قرض پر 4% فیصد سو ادا کرنا ہو گا۔
ضمانتی قرض پر 5%فیصد سود ادا کرنا ہو گا۔
تمام امیدواروں کو پروسیسنگ فیس 2,000 روپے (ناقابل واپسی) ادا کرنا ہو گی

پنجاب روزگار اسکیم کےلئے ضروری کاغزات

مکمل چہرے کی ایک تصویر
شناختی کارڈ کے سامنے اور پچھلے حصے کی تصویر
تعلیمی اسناد (میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی) کی کاپی
تجربے کے سرٹیفکیٹ (اگر لاگو ہو)
چیمبر یا تجارتی ادارے کے ساتھ رجسٹریشن (اگر لاگو ہو)
ضمانتی دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں بھی ساتھ منسلک کریں

ضروری معلومات
نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این)
موجودہ پتے پر بجلی کے بل کا کنزیومر آئی ڈی
دفتر کے پتے پر بجلی کے بل کا کنزیومر آئی ڈی (اگر لاگو ہو)
گاڑی کی رجسٹریشن نمبر (اگر لاگو ہو)
دو حوالہ جات کے نام، سی این آئی سی اور موبائل نمبر

پنجاب روزگار اسکیم کےلئے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

پنجاب روزگار اسکیم کےلئے اپلائی کرنے والے تمام امیدوار صرف آن لائن درخواست جمع کروایں ۔
ابھی پنجاب روزگار اسکیم کی آفیشل ویب سائٹ اوپن کریں

https://rozgar.psic.punjab.gov.pk/
ذاتی معلومات فراہم کریں اور اکاونٹ بنائیں
اس کے بعد لوگن پر کلک کریں
آن لائن فارم پر کریں اور جمع کروایں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں