وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم 2025 کےلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم 01

پاکستان میں نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت نے وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کا آغاز کیا ہے اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں یا زرعی شعبے میں بزنس کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت پانچ لاکھ تک بلکل سود کے بغیر قرضہ ملے گا۔ پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے امیدوار اس اسکیم کےلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

? وزیر اعظم یوتھ لون اہلیت کا معیار

اس اسکیم کے لیے درج ذیل افراد اہل ہیں
تمام مرد، خواتین، خواجہ سرا اور معذور افراد جن کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہو۔
آئی ٹی کے شعبے سے بزنس شروع کرنے والے نوجوانوں کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کےلئے نااہل امیدوار

نمبر ایک : فیزیکل درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔ صرف آن لائن اپلائی کرنا ہو گا۔
نمبر دو : یہ اسکیم صرف پاکستان میں رہنے والے لوگوں کےلئے ہے ۔ بیرون ملک کام کرنے والے آورسیز پاکستانی اس اسکیم کےلئے نااہل قرار دئے گے ہیں
نمبر تین : گونمنٹ کے ملازمین اس اسکیم کےلئے نااہل قرار دے دیے گے ہیں

وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرضہ کتنا ملے گا اور سود کتنا دینا ہو گا؟

اس اسکیم کے تحت قرض کی تین مختلف کیٹگری بنائی گئی ہیں۔
پہلی کیٹگری : ایک لاکھ سے 5 لاکھ تک بغیر سود قرضہ۔
دوسری کیٹگری : 5 لاکھ سے 15 لاکھ تک قرضہ لینے پر فکس5% سود ادا کرنا ہو گا۔
تیسری کیٹگری : 15 لاکھ سے 75 لاکھ تک قرضہ لینے پر7% فکس سود ادا کرنا ہو گا۔
اس قرضے کو 8 سال میں ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرنا ہو گا۔
خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ
اس اسکیم میں خواتین کے لیے 25% قرض مختص کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو اپنے کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہو۔

آن لائن فارم پر کرتے وقت مندرجہ ذیل معلومات امیدوار سے لی جائے گی

جب آپ آن لائن فارم پر کریں گے مندرجہ ذیل معلومات آپنے نے لکھنا ہو گی۔
امیدوار کا نام
قانونی حیثیت
ای میل ایڈرس
علاقہ
موبائل نمبر
امیدوار کا مکمل ایڈرس
دفتر کا رابطہ نمبر
دفتر کا پتہ جہاں آپ جاب کرتے ہیں
بنک کا نام جس سے قرضہ لینا ہے
شناختی کارڈ کی بیک اور فرنٹ سائڈ تصاویر
زیرکفالت افراد کی تعداد
امیدوار کی تعلیم
کاروبار کی معلومات جس کےلئے قرضہ چاہے

وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کےلئے آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

تما م امیدوار نیچے دئے گے لنک پر کلک کریں اور آن لائن فارم پر کریں اور ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں

https://pmyp.gov.pk/BankForm/newApplicantForm

50% LikesVS
50% Dislikes

وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم 2025 کےلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں