وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ اسکیم 2025 رجسٹریشن کا طریقہ

450254000 466004662840421 5719456563509245757 n removebg preview

حکومت پنجاب کی جانب سے لائیوسٹاک کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سکیم کےلئے مرد اور خواتین دونوں درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ اسکیم وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں متعارف کروائی گئی ہے تاکہ صوبے میں گوشت، دودھ، اور زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس منصوبے پر گورنمنٹ مجموعی طور پے 20 ارب روپے خرچ کرنے جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے مستفید ہو سکیں۔

اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان اہل ہوں گے۔ پورے صوبہ پنجاب سے امیدوار درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
کسان حضرات کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ
اور بینک آف پنجاب کے ذریعے

CIB

کلیئرنس ہونا ضروری ہے۔

تمام کسانوں کو بنک آف پنجاب کی جانب سے لائیوسٹاک کارڈ جاری کیا جائے گا، جس سے وہ مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

لائیوسٹاک کارڈ اسکیم کے فوائد

کسانوں کو اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال میں سہولت ملے گی۔
دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
زرعی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی آمدنی بھی بڑھے گی۔
مویشیوں کی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے جدید سہولیات ملیں گی۔

فراہم کردہ سہولیات

نمبر ایک : مویشیوں کے علاج کے لیے فری موبائل کلینک۔
نمبر دو : یماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی سہولت
نمبر تین : مویشیوں کی خوراک کے لیے سبسڈیفراہم کی جائے گی

اہلیت کا معیار

امیدوار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو
امیدوار کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو
امیدوار کے پاس موبائل فون موجود ہو اور سم بھی ہو اور اکٹیویٹ بھی ہو۔
امیدوار کے پاس کم از کم 10 نر بچڑے یا گائے یا بھینس موجود ہو
امیدوار کا قرض کے حصول کےلئے CIB ریکارڈ درست ہو

قرضے کی رقم اور واپسی کا طریقہ

فی کسان 135,000 روپے سے 270,000 روپے تک سود کے بغیر قرضہ حاصل کر سکتا ہے۔ امیدوار فی جانور 27 ہزار تک کا قرضہ لے سکتا ہے
اس قرضے کو چار مہینے کے بعد واپس کرنا ہو گا، اگر کوئی امیدوار مقررہ ٹائم پر قرضہ واپس کرئے گا تو وہ امیدوار دوبارہ قرضہ لینے کےلئے اہل قرار بائے گا۔

رابطہ نمبر

کسان حضرات کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے رجسٹریشن کے پراسیس میں مشکلات کے حوالے سے اور مزید معلومات کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن 08000-9211 پر کال کرسکتے ہیں یا قریبی لائیوسٹاک دفتر سے رابطہ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ اسکیم 2025 کےلئے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

اس اسکیم میں اپلائی کرنے والے تمام امیدوار سب سے پہلے قریبی ویٹرنری ہسپتال سے اپنے جانوروں کو 9211 پر رجسٹر کروایں ۔ اس کے بعد اپنے موبائل کے میسج سیکشن میں جا کر PLC لکھ کر شناختی کارڈ نمبر لکھیں اس کے بعد 8070 پر میسج سینڈ کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں