وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام 2025 – بیچ تھری کا آغاز

Govt Free Courses

پاکستان میں نوجوان آبادی ہمیشہ سے ملکی ترقی کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔ اگر اس نوجوان قوت کو درست سمت مل جائے تو یہی نسل ملک کی معاشی رفتار بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم یوٹھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام ایک بار پھر سرگرم عمل ہے، اور اس بار بیچ تھری کے تحت پورے ملک میں جدید ترین اسکلز، ٹیکنیکل ٹریننگ اور روزگار کے بہتر مواقع نوجوانوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ پروگرام نیوٹک اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شروع ہوا ہے، جس کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو ایسے شعبوں کی تربیت دینا ہے جن کی محلی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سب سے زیادہ طلب ہے۔ اس مرحلے میں کورسز بالکل فری ہیں، مدت تین سے چھ ماہ تک ہے اور اس کے بعد ٹیسٹنگ، سرٹیفیکیشن اور جاب ریڈی تربیت بھی شامل ہے۔

یہ آرٹیکل آپ کو اس پروگرام کی مکمل تفصیل، دستیاب کورسز، درخواست دینے کا طریقہ اور اس پروگرام کے عملی فوائد بتائے گا۔

پاکستانی نوجوانوں کے لیے عملی اقدام

پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ صرف بیروزگاری نہیں بلکہ ” صحیح سمت کا فقدان” بھی ہے۔ بہت سے نوجوان پڑھائی تو کرتے ہیں لیکن وہ ہنر حاصل نہیں کر پاتے جن کی مارکیٹ میں برہ راست ضرورت ہے۔ وزیراعظم اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اس خلا کو پر کرنے کے لیے تیار کیا گیا تاکہ نوجوان محض ڈگری کے نہیں بلکہ عملی ہنر کے ذریعے اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں۔

یہ پروگرام عام تربیتی منصوبہ نہیں۔ اس میں منتخب کورسز موجودہ عالمی مارکیٹ کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ تربیت مکمل ہونے کے فوراً بعد نوجوان روزگار حاصل کر سکیں یا فری لانسنگ کے ذریعے اچھی آمدنی کما سکیں۔

وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کورسز کی خصوصیات

نمبر ایک : ٹریننگ بالکل فری

نمبر دو : تین سے چھ ماہ کے ڈپلومہ اور اسکل کورسز

نمبر تین : سرٹیفیکیشن کی سہولت

نمبر چار : جدید آلات، لیبز اور ماہر انسٹرکٹرز

نمبر پانچ : جاب ریڈی ٹریننگ اور مارکیٹ لنکیج

نمبر چھ : مخصوص شعبوں میں فری لانسرز کی عملی ٹریننگ

نمبر سات: پورے پاکستان میں سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ شراکت

یہ پروگرام نہ صرف ہنر دیتا ہے بلکہ ٹریننگ کے بعد نوجوانوں کو مارکیٹ میں لے جانے کے لیے پل کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔

وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پیش کیے جانے والے اہم کورسز اور ان کی تفصیلات

نیچے وہ تمام شعبے شامل ہیں جن میں بیچ تھری کے لیے داخلے کھولے گئے ہیں:

نمبر ایک : ریڈی ڈرائیونگ اسکلز سیکٹر

بُلڈوزر اور موٹر گریڈر آپریٹر

لفٹ اور کرین آپریٹر

ہیوی وہیکل ڈرائیور

ایکسیویٹر اور لوڈر آپریٹر

یہ پروگرام خاص طور پر بیرون ملک ملازمت حاصل کرنے والوں کے لیے انتہائی مددگار ہے۔ مشینری آپریٹرز کی عالمی مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب ہے۔

نمبر دو : انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر

آرٹیفشل انٹیلیجنس

روبوٹک پروسیس آٹومیشن

سائبر سکیورٹی

ای کامرس مینجمنٹ

فُل اسٹیک ڈیویلپمنٹ

آئی ٹی کورسز وہ واحد شعبہ ہے جس میں پاکستان کا نوجوان بغیر نوکری کیے بھی فری لانسنگ کے ذریعے بآسانی ہزاروں ڈالر ماہانہ کما سکتا ہے۔

نمبر تین : مینوفیکچرنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر

کوالٹی کنٹرول

پروڈکشن پراسیسز

جدید مشین آپریشن

ٹیکسٹائل ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بڑا حصہ تربیت یافتہ ورک فورس کا منتظر رہتا ہے۔ یہ کورسز نوجوانوں کے لیے فوری روزگار کا ذریعہ ہیں۔

نمبر چار : مائننگ اور منرل سیکٹر

مائن اوپریشن

مشین ہینڈلنگ

سیفٹی کورسز

جیالوجی کی بنیادیں

چونکہ پاکستان کے معدنی ذخائر وسیع ہیں، اس سیکٹر میں تربیت یافتہ افراد کی ہمیشہ مانگ رہتی ہے۔

نمبر پانچ : زبانوں کے کورسز

جاپانی

چینی

ترک

جرمن

یہ زبانیں سیکھ کر نوجوان بیرونِ ملک تعلیم، ملازمت اور امیگریشن کے مواقع بڑھا سکتے ہیں۔

نمبر چھ : سولر اور رنیوایبل انرجی سیکٹر

سولر ٹیکنیشن کورس

سولر پینل انسٹالیشن

سسٹم ڈیزائن اور مینٹیننس

پاکستان میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے باعث یہ شعبہ مستقبل میں سب سے زیادہ ترقی کرے گا۔

نمبر سات: ایگری کلچر اور لائیو اسٹاک

پولٹری فارمنگ

زرعی مشینری

جدید ایگریکلچر ٹیکنالوجی

ڈیری مینجمنٹ

یہ کورسز دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نمبر آٹھ: بینکنگ اور فنانس سیکٹر

اے آئی بینکنگ

فنانشل اینالسس

اکاؤنٹس اور آڈٹ

فنانشل ریکارڈ کی مینجمنٹ

یہ ٹریننگ نوجوانوں کو سرکاری و نجی اداروں میں نوکری کے اہل بناتی ہے۔

نمبر نو : کنسٹرکشن اور الیکٹریکل سیکٹر

الیکٹریشن

سول ٹیکنیشن

پلمبر اور سینیٹری ایکسپرٹ

کنسٹرکشن سپروائزر

یہ وہ شعبے ہیں جن کی طلب کبھی کم نہیں ہوتی۔ باہر کے ممالک میں تو اس ہنر کے حامل افراد کی آمدنی بہت زیادہ ہے۔

Govt Free Courses in Pakistan

وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کےلئے درخواست دینے کا طریقہ

اس پروگرام میں داخلہ لینا مشکل نہیں۔ صرف چند آسان مراحل پورے کرنے ہوتے ہیں:

نمبر ایک : سب سے پہلے نیو ٹیک کی ویب سائٹ کھولیں:
www.navttc.gov.pk

نمبر دو : آن لائن فارم پُر کریں

نمبر تین : اپنی خواہش کے مطابق ایک کورس منتخب کریں

نمبر پانچ : شناختی کارڈ اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں

نمبر چھ : فارم جمع کروائیں اور کنفرمیشن کا انتظار کریں

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ پوسٹر میں آٹھ دسمبر 2025 درج ہے، اس لیے جلدی اپلائی کرنا بہتر ہے۔

وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہم فائدے

نمبر ایک : روزگار کے عملی مواقع

ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد نوجوان نہ صرف مقامی مارکیٹ بلکہ بیرونِ ملک بھی اچھی نوکری حاصل کر سکتے ہیں۔

نمبر دو : فری لانسنگ میں کامیابی

آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز نوجوانوں کو آن لائن کام کرنے کے قابل بناتے ہیں، جو آج کے زمانے میں سب سے تیز آمدنی کا ذریعہ ہے۔

نمبر تین : جدید ہنر نئے دروازے کھولتا ہے

دنیا ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں یہ پروگرام نوجوانوں کو مستقبل کی مارکیٹ کے مطابق تیار کرتا ہے۔

نمبر چار : سرٹیفکیشن کا فائدہ

NAVTTC کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ اندرون و بیرون ملک معتبر سمجھا جاتا ہے۔

نمبر پانچ : مکمل طور پر فری ٹریننگ

مہنگے اداروں کا بوجھ اٹھائے بغیر وہی تربیت فری میں مل رہی ہے جو نجی اداروں میں ہزاروں روپے میں دی جاتی ہے۔

وزیراعظم یوٹھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام 2025 صرف ایک تربیتی منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کو خود مختار بنانے کی ایک کوشش ہے۔ یہ وہ موقع ہے جس سے فائدہ اٹھا کر کوئی بھی نوجوان اپنی زندگی بدل سکتا ہے۔ چاہے آپ پڑھائی مکمل نہیں کر سکے، کسی نوکری کی تلاش میں ہیں یا اپنی آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں، یہ پروگرام آپ کو ایک صاف راستہ دکھاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں