نشنل بنک روشن گھر سولر فنانس اسکیم 2025 کی مکمل تفصیلات

پاکستان میں بجلی کے بل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے مسائل نے عوام کو متبادل توانائی ذرائع کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) نے روشن گھر سولر فنانس اسکیم کا آغاز کیا ہے ، اس اسکیم کا مقصد گھریلو صارفین کو آسان ماہانہ اقساط پر سولر سسٹم فراہم کرنا ہے۔ پورے پاکستان سے جہاں سے بھی آپ تعلق ہے آپ میل ہیں یا فیمیل اگر آپ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں تو آپ نشنل بنک سے سولرپینل انسٹال کروا سکتے ہیں
روشن گھر سولر فنانس اسکیم کا ایک بڑا مقصد یہ ہے کہ عوام کو سولر انرجی کی طرف راغب کیا جا سکے اس اسکیم کو خاص کر نچلے اور درمیانے طبقے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اگر آپ تنخواہ دار ہیں یا آپ کا اپنا کاروبار ہے تو آپ اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں
نشنل بنک سے کتنے کلو واٹ کا سولر سسٹم کی لگوا سکتے ہیں
اس اسکیم کے تحت 1 کلو واٹ سے لے کر 1000 کلو واٹ تک کے سولر سسٹمز فنانس کیے جا سکتے ہیں۔
آگے آپ کی اپنی ضرورت پر منحصر ہے ، آپ اپنی ضرورت کے مطابق تین کلو واٹ یا چھ کلو واٹ یا دس کلو واٹ کا بھی سولرسسٹم انسٹال کروا سکتے ہیں
قیمت کی حد: آپ اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق سسٹم منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی اپنی چوائس ہے جتنے پیسے آپ کے پاس ہیں آپ اس حساب سے تین یا پانچ کلو واٹ کا سولرسسٹم انسٹال کروا سکتے ہیں
ادائیگی کی مدت: ادائیگی کی مدت 3 سال سے لے کر 5 سال تک رکھی گئی ہے، تاکہ صارفین اپنی مالی استطاعت کے مطابق ماہانہ قسطیں ادا کر سکیں۔
سولرسسٹم کےلئے قرض حاصل کرنے کی شرائط
اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط رکھی گئی ہیں
درخواست گزار کی عمر کم از کم 20 سال اور زیادہ سے زیادہ 65 سال ہونی چاہیے۔
درخواست گزار کے پاس مستحکم آمدنی کا ذریعہ ہونا لازمی ہے۔
ملازمین کے لیے کم از کم دو سال کا تجربہ جبکہ کاروباری حضرات کے لیے کم از کم تین سال کا کاروباری تجربہ ضروری ہے۔
درخواست گزار کا بینک اسٹیٹمنٹ اور مالی حیثیت مستحکم ہونی چاہیے۔
نشنل ببنک سولر اسکیم کےلئے کونسے کاغزات چاہے ؟
قرض کے لیے درخواست دیتے وقت درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی
قومی شناختی کارڈ کی کاپی
حالیہ بجلی کا بل (کم از کم پچھلے 6 مہینوں کا ہو)
پچھلے تین ماہ کی کوئی بھی سیلری سلیپ ہو (ملازمین کے لیے)
بینک اسٹیٹمنٹ (پچھلے 6 ماہ کی) لازمی ہے
اثاثہ جات کی تفصیلات
بزنس رجسٹریشن ڈاکومنٹس (اگر درخواست گزار کاروباری ہے تو ورنہ نہیں )
این ٹی این NTN سرٹیفکیٹ یا ٹیکس ریٹرن کی تفصیل چاہے ہو گی
تجویز کردہ سولر کمپنی کا پروپوزل اور کوٹیشن کی تفصیل بھی چاہے کاغزات کی صورت میں
مکان کی ملکیت کے دستاویزات یا کرایہ داری معاہدہ کی کاپی لازمی ہے
نشنل بنک سولر اسکیم کےلئے قرض کی رقم اور مارک اپ کی تفصیل
اس اسکیم کے تحت آپ کم از کم 1 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مارک اپ کی شرح مارکیٹ کے مطابق مقرر کی جاتی ہے اور اس کا تعین NBP کی پالیسی کے مطابق کیا جاتا ہے۔
قسطوں کی ادائیگی کا طریقہ
ادائیگی کی مدت 36 ماہ، 48 ماہ یا 60 ماہ ہو سکتی ہے۔ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق مدت کا انتخاب کر سکتا ہے۔ ماہانہ قسط کتنی ہو گی یہ آپ کے سولر پینل خریدنے کے بجٹ پر منحصر ہے ۔
سولرسسٹم کی انسٹالیشن کیسے ہو گی؟
بینک کی جانب سے درخواست کی منظوری کے بعد، درخواست گزار منتخب سولرپینل فراہم کرنے والی کمپنی کے ذریعے سولرسسٹم کی انسٹالیشن کروا سکتا ہے۔ انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد بینک کی ٹیم فائنل معائنہ کرے گی تاکہ سسٹم کی کارکردگی کو جانچا جا سکے۔اور فائنل معائنہ کے بعد کمپنی کو بنک کی طرف سے ادائیگی کی جائے گی ۔ اور امیدوار کو ماہانہ اقساط کا پلان دے دیا جائے گا۔
نشنل بنک سولر اسکیم کے فوائد
ماہانہ بجلی کے بل میں واضح کمی دیخحنے کو ملے گی
لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو گی
ماحول دوست توانائی کا استعمال ہو گا
آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کرنا ہو گی
ملک میں انرجی سیکیورٹی میں اضافہ ہو گا
نشنل بنک سولر اسکیم کےلئے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
جب آپ نشنل بنک سولر اسکیم کےلئے درخواست جمع کروایں گے تو آپ کو پہلے نشنل بنک کیمنظورشدہ سولر پینل فراہم کرنے والی کمپنی کی لسٹ دی جائے گی ۔ آپ نے کسی ایک اچھی کمپنی کا انتخاب کرنا ہے اس کے بعد آپ کو ایک فارم دیا جائے گا ، آپ نے اس فارم کو پر کرنا ہے اور ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروانا ہے ۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں بنک کی جانب سے آپ کو کالی کی جائے گی ، اور مقررہ تاریخ کو کمپنی آپ کے گھر میں سولرسسٹم انسٹال کرئے گی اس کے بعد بنک کی ٹیم فائنل معائینہ کرئے گی ۔ اس کے بعد بنک کی طرف سے آپ کو انسٹالمنٹ پلان دیا جائے گا جس کے مطابق آپ نے اپنی ماہانہ قسط کے جمع کروانی ہو گی
یاد رہے
سولرسسٹم کی انسٹالیشن کے بعد اس کی مینٹینیس اور حفاظت کی مکمل ذمہ داری آپ کی ہو گی، کسی نقصان کی صورت میں بنک کسی قسم کے چارجز ادا نہیں کرئے گا ۔
نشنل بنک سے ہر پاکستانی سولرسسٹم لے سکتا ہے جو اہلیت کا معیار پر پورا اترتا ہے خاص کر اپنا کاروبار کرنے والے لوگ اور بزنس پرسن لوگ اس کےلئے اپلائی کریں اور جلدی درخواست منظور کروایں