نادرا سے پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کا مکمل طریقہ، ضروری کاغذات، فیس

Nadra CNIC 01

پاکستان میں ہر شہری کے لیے قومی شناختی کارڈ بنوانا لازمی اور ضروری ہے۔ شناختی کارڈ نہ صرف آپ کی پاکستانی پہچان ثابت کرتا ہے بلکہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری کاموں کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے، جیسے بینک اکاؤنٹ کھلوانا، پاسپورٹ بنوانا، جائیداد خریدنا یا فروخت کرنا، اور ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹریشن کروانا – اس مضمون میں آپ کو تفصیل سے بتایا جائے گا پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ اور سادہ شناختی اور سمارٹ شناختی کارڈ میں فرق ، اور فیس سمیت شناختی کارڈ اپلائی کرنے کا مکمل پراسیس ۔

پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ

اگر آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ اپنے قریبی نادرا کے دفتر جا کر اپنا شناختی کارڈ اپلائی کر سکتے ہیں ۔
اس کا طریقہ کار اور پراسیس نوٹ کر لیں
نمبر ایک
: قریبی نادرا کے دفتر جائیں
سب سے پہلے،اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جائیں۔ پاکستان کے ہر بڑی شہر اور ہر تحصیل میں نادرا کا دفتر موجود ہے۔
نمبر دو : نادرا آفس جا کر سب سے پہلے ٹوکَن حاصل کریں
نادرا دفتر میں پہنچ کر اپنا ٹوکَن حاصل کرنے کے بعد آپ کی باری آنے تک انتظار کریں
نمبر تین : فارم پر کرنا اور بایومیٹرک عمل
آپ کی باری آنے پر نادرا کا نمائیدہ کونٹر پر آپ کو بلائے گا اور آپ کا نام، والد کا نام، پتہ، تاریخ پیدائش اور دیگر تفصیلات فارم میں درج کرئے گا۔ اس کے بعد آپ کی تصویر، فنگر پرنٹس، اور دستخط لیے جائیں گے۔

نمبر چار : دستاویزات کی تصدیق
آپ کی فراہم کردہ دستاویزات کو عملہ چیک کرئے گا اور اگر ضرورت ہو تو تصدیق کے لیے گواہ بھی طلب کرئے گا ، اکثر گواہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نمبر پانچ : ڈیٹا ویریفکیشن
نادرا کا ڈیٹا انٹری کرنے والا بندہ فارم مکمل ہونے کے بعد آپ کا ڈیٹا آپ کے سامنے پڑھ کر سنائے گا تاکہ کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہ رہے۔

نمبر چھ : رسید جاری ہونا
تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد آپ کو ندرا کے دفتر سے ایک رسید دی جاتی ہے، جس پر شناختی کارڈ کی ڈیلیوری کی تاریخ لکھی ہوتی ہے۔

نمبر سات : کارڈ کی وصولی
رسید پر دی گئی تاریخ پر نادرا آفس جا کر شناختی کارڈ وصول کریں، یا کچھ کیسز میں کارڈ بذریعہ ڈاک بھی بھیجا جاتا ہے اگر آپ نے ڈیلیوری کے پیسے ادا کئے ہیں تو ورنہ خود نادرا کے دفتر سے کارڈ وصول کرنا ضروری ہے۔

سادہ شناختی کارڈ اور سمارٹ شناختی کارڈ میں فرق

سادہ شناختی کارڈ اور سمارٹ شناختی کارڈ میں فرق 01


پاکستان میں نادرا کی جانب سے دو طرح کے شناختی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں

سادہ شناختی کارڈ
یہ نادرا کا سب سے پرانا کارڈ ہے، جس پر آپ کی تصویر، دستخط اور بنیادی معلومات لکھی ہوتی ہے۔
اس سادہ شناختی کارڈ پر کوئی چِپ یا جدید سیکیورٹی فیچر نہیں ہوتے۔
یہ کارڈ صرف شناخت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

سمارٹ قومی شناختی کارڈ
یہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کارڈ ہے جس میں ایک مائیکرو چِپ بھی لگائی جاتی ہے
اس میں بایومیٹرک ڈیٹا، زیادہ سیکیورٹی فیچرز، اور الیکٹرانک شناخت کی سہولت بھی شامل ہوتی ہے۔
اس کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ، ای-گورنمنٹ سروسز، اور دیگر جدید سہولیات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ نادرا کی جانب سے زیادہ تر یہی شناختی کارڈ بنا کر دیا جاتا ہے۔

سادہ شناختی کارڈ اور سمارٹ شناختی کارڈ کے لیے ضروری کاغذات

پہلی بار شناختی کارڈ کے لیے ضروری کاغزات
نمبر ایک : بے فارم یا پیدائش سرٹیفکیٹ (اگر پہلی بار شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں)
نمبر دو : والد یا والدہ کا شناختی کارڈ اور دونوں میں سے ایک کا ساتھ ہونا لازمی ہے
نمبر تین : اگر امیدوار شادی شدہ ہو تو نکاح نامہ یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے
نمبر چار : سمارٹ شناختی کارڈ کے لیے اضافی کاغزات کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اگر اپڈیٹ یا درستگی کرنی ہو تو متعلقہ دستاویزات ساتھ لے جانا ضروری ہوتا ہے۔

شناختی کارڈ کی فیس


نادرا کی طرف سے مختلف اقسام کی فیس مقرر کی گئی ہیں
سادہ شناختی کارڈ
نارمل کیٹگیری کا سادہ شناختی کارڈ پہلی بار بلکل فری بنا کردیا جاتا ہے
سادہ شناختی کارڈ کی ارجنٹ فیس: تقریباً 1,150 روپے ہے
سادہ شناختی کارڈ کی ایکسپریس فیس: تقریباً 2,150 روپے ہے

سمارٹ شناختی کارڈ کی فیس
نارمل کیٹگری فیس: تقریباً 750 روپے
ارجنٹ کیٹگری فیس: تقریباً 1,500 روپے
ایکسپریس کیٹگری فیس: تقریباً 2,500 روپے

سادہ اور سمارٹ شناختی کارڈ کی رینیول فیس کی تفصیل

شناختی کارڈ کی مدت پانچ سال یا عام طور پر 10 سال ہوتی ہے۔ اس کے بعد اسے رینیو کروانا لازمی ہوتا ہے
سادہ شناختی کارڈ کی رینیو فیس شیڈول
نارمل کیٹگری فیس: تقریباً 400 روپے
ارجنٹ کیٹگری فیس: تقریباً 1,150 روپے
ایکسپریس کیٹگری فیس: تقریباً 2,150 روپے

سمارٹ شناختی کارڈ کی رینیو فیس شیڈول
نارمل کیٹگری فیس: تقریباً 750 روپے
ارجنٹ کیٹگری فیس: تقریباً 1,500 روپے
ایکسپریس کیٹگری فیس: تقریباً 2,500 روپے

نادرا کے دفتر سے شناختی کارڈ کتنے دن میں بن جاتا ہے ڈیلیوی ٹائم کتنا ہے

شناختی کارڈ کی ڈیلیوری
نادرا کی طرف سے تین قسم کی سروس دی جاتی ہے نارمل ، ارجنٹ ، اور ایکسپریس۔ تینوں میں فرق فیس کا ہے۔
نارمل کیٹگری کا شناختی کارڈ 30 دن میں بن جاتا ہے
ارجنٹ کیٹگری کا شناختی کارڈ 15 دن میں بن جاتا ہے
، اور ایکسپریس کیٹگری کا کارڈ 7 دن میں تیار ہوجاتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں