نادرا سے بے فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کا مکمل طریقہ

FRC and B form 01

پاکستان میں تمام شہریوں کے لیے اپنی اور اپنے خاندان کی درست اور صحیح معلومات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھنا بہت اہم اور ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) مختلف دستاویزات جاری کرتا ہے ، جیسے شناختی کارڈ اور جووینائل کارڈ اور بے فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹفکیٹ شامل ہیں ۔ یہ دستاویزات نہ صرف ملکی شناخت کے لیے بلکہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری کاموں جیسے اسکول میں داخلہ، ویزا اپلائی کرنا، فیملی سسٹم کی تصدیق، اور دیگر قانونی مقاصد کے لیے بھی ضروری ہوتی ہیں۔

آج اس مضمون میں ہم بے فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار اس کے لیے درکار دستاویزات، فیس، اور دیگر ضروری معلومات کو بیان کریں گے۔

بے فارم کیا ہے اور یہ بنوانا کیوں ضروری ہے؟


بے فارم ایک قسم کا رجسٹریشن فارم ہے جو نادرا بچوں کی پیدائش کے بعد والدین کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر جاری کرتا ہے۔ یہ فارم 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بنایا جاتا ہے، تاکہ ان کا ریکارڈ قومی ڈیٹابیس میں محفوظ کیا جا سکے۔ اس کی مدد سے بچے کا نام، تاریخ پیدائش، اور والدین کی معلومات درج کی جاتی ہیں۔
نادرا نے نئی پالیسی کے مطابق ہر بچے کے عمر کے حساب سے تین قسم کے بے فارم متعارف کروائے ہیں
نمبر ایک : تین سال تک کے بچوں کےلئے بے فارم
اس بے فارم میں بچے کا نام اور ولدیت اور تاریخ پدائش لکھی ہوتی ہے، نا ہی اس بے فارم میں بچے کی تصویر لگائی جاتی ہے اور ناہی بچے کے فنگرپنٹ لئے جاتے ہیں
نمبر دو : تین سال سے دس سال تک کے بچوں کا بے فارم
اس بے فارم میں بچے کا نام اور ولدیت سمیت بچے کی تصویر بھی بے فارم پر لگائی جاتی ہے
نمبر تین : دس سال سے آٹھارہ سال کے بچے کا بے فارم
اس بے فارم پر بچے کا نام اور ولدیت سمیت بچے کی تصویر اور فنگرپرنٹ بھی بے فارم پر لگائے جاتے ہیں

بے فارم بنوانا کیوں ضروری ہے؟
بچے کی اسکول میں داخلے کے لیے ضروری ہوتا ہے
ویزا اپلائی کرنے کے لیے بھی بے فارم کی ضرورت ہوتی ہے
پاسپورٹ بنوانے کے لیے بھی بے فارم چاہے
خاندانی ریکارڈ مکمل کرنے کے لیے بھی ضروری ہوتا

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیا ہے اور یہ بنوانا کیوں ضروری ہے

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وہ دستاویز ہے جس میں پورے خاندان کے ٹوٹل افراد کا ریکارڈ ایک ہی دستاویزات پر درج ہوتا ہے۔ اس میں والد، والدہ، بیوی، شوہر، اور بچوں کی مکمل معلومات شامل ہوتی ہیں۔ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت عام طور پے جب کوئی بیرون ملک سفر کرے یا امیگریشن اپلائی کرے اس وقت چاہے ہوتا ہے۔

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کب اور کہاں پر استعمال ہوتا ہے؟

ویزا اپلائی کرنے کے لیے
بیرون ملک امیگریشن کے لیے
جائیداد کی تقسیم یا وراثتی معاملات میں
فیملی سسٹم کی تصدیق کے لیے

بے فارم بنوانے کا مکمل طریقہ

والد اور والدہ کا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ان میں سے کسی ایک کا نادرا دفتر میں موجود ہونا لازمی ہے
بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ یہ ضروری ہے
والدین کا نکاح نامہ، اس کی عام طور پے ضرورت نہیں ہوتی

بے فارم بنوانے کےلئے مکمل پراسیس
سب سے پہلے اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جائیں، بچے کا سرپرسٹ اور بچہ خود جس کا بے فارم بنوانا ہے اور برتھ سرٹفکیٹ اور سرپرست اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائے
ٹوکین لینا:
نادرا سینٹر میں داخل ہوتے ہی ریسپشن پر جائیں اپنی ضروریات بتائیں اور ٹوکین حاصل کریں۔ اور اپنی باری کا انتطار کریں

ڈیٹا انٹری:
آپ کی باری آنے پر آپ کے دستاویزات کی بنیاد پر ڈیٹا انٹری کی جائے گی۔بچے کا نام اور ولدیت سمیت باقی ضروری معلومات درج کی جائے گی

ویریفیکیشن:
والدین کی معلومات کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر والد یا والدہ موجود نہ ہوں تو ان کی اجازت نامہ کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔

پرنٹ اور تصدیق:
فارم پرنٹ کیا جائے گا اور والدین سے دستخط لیے جائیں گے۔ تصدیق کے بعد فارم جمع کر لیا جائے گا۔ اور مقررہ ٹائم پر بے فارم بنا دیا جائے گا

ڈلیوری:
فارم پروسیسنگ کے بعد مقررہ وقت میں آپ کو بے فارم فراہم کر دیا جائے گا۔ یا تو آپ خود نادرا کے آفس بے فارم خود آ کر لے سکتے ہیں یا پھر ڈیلیوری چارجز ادا کر کے گھر میں منگوا سکتے ہیں

بے فارم کی فیس کتنی ہے اور کتنے دن میں بن جاتا ہے
بے فارم کی فیس نادرا کے مطابق مقرر کی جاتی ہے، جو عام طور پر 50 روپے سے 100 روپے تک ہوتی ہے۔ فارم تیار ہونے میں عموماً 3 سے 5 دن لگتے ہیں۔

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کا مکمل طریقہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں