میزان بنک اور بنک الفلاح سے سولر سسٹم کےلئے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

Solar Financing 2025 from bank 01

پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، لوڈ شیڈنگ اور ماحولیاتی مسائل نے عوام کو متبادل توانائی کے ذرائع اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اگر آپ کا تعلق پاکستان سے ہے اگر آپ اپنے گھر یا آفس یا فیکٹری میں سولرسسٹم انسٹال کروانا چاہتے ہیں تو میزان بنک اور بنک الفلاح آپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ سولر پینلز نہ صرف بجلی کے بلز کو کم کرتے ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔ پاکستانی بزنس مین اور تنخواہ دار لوگ چھوٹا یا بڑا سولرسسٹم اپنے گھر میں انسٹال کروا سکتے ہیں اور ماہانہ اقساط میں پیسے ادا کر سکتے ہیں

آئیے ان دونوں بینکوں کی اسکیمز کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہیں، تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ آپ کے لیے کون سی فنانسنگ بہترین ہے۔

بینک الفلاح گرین انرجی فنانسنگ اسکیم 2025

بینک الفلاح کی گرین انرجی فنانسنگ اسکیم اُن لوگوں یا کاروباری حضرات کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو 4 کلو واٹ سے لے کر 1000 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم لگانا چاہتے ہیں۔ اس اسکیم میں آپ کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت بھی دی جاتی ہے، جس کے ذریعے آپ اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ میں فروخت کر سکتے ہیں ۔

ڈاؤن پیمنٹ کتنی ادا کرنی ہے ؟
اگر آپ خود کی ملکیت والی جگہ پر سولر سسٹم انسٹال کروانا چاہتے ہیں تو کم از کم 20% ڈاون پےمنٹ ادا کرنا ہو گی
لیکن اگر آپ کرایہ یا لیزوالی جگہ پر سولرسسٹم لگوانا چاہتے ہیں تو 25% ڈاون پےمنٹ ادا کرنا ہو گی

سیکیورٹی اور کولیٹرل کی تفصیلات
سولر سسٹم پر ہائپوتھیکیشن
پرسنل گارنٹیز چاہے ہو گی
سیکیورٹی چیک بھی دے سکتے ہیں

بنک الفلاح سے سولرسسٹم کےلئے کتنا قرضہ مِل سکتا ہے اور واپسی کتنے سال میں کرنا ہو گی

بنک الفلاح سے زیادہ سے زیادہ قرض400 ملین روپے تک لے سکتے ہیں
قرضے کی واپسی ہر تین ماہ بعد یا ہر چھ مہینے کی اقساط میں ادا کر سکتے ہیں
قرضے کی واپسی پانچ سال میں لازمی کرنا ہو گی

بنک الفلاح سے سولر پینل لینے کےلئے اہلیت کی شرائط


امیدوار کے پاس کاروبار میں کم از کم 3 سال کا تجربہ ہونا چاہے
کلین e-CIB رپورٹ کی ضرورت ہو گی
گزشتہ ایک سال کے یوٹیلیٹی بلز کی کاپی چاہے ہو گی
مشترکہ جائیداد کی صورت میں NOC کی کاپی بھی چاہے ہو گی
امیدوار کی ایک تصویر
امیدوار کے شناختی کارڈ کی کاپی

بنک الفلاح سے سولر پینل لینے کےلئے اپلائی کرنے کا طریقہ

تمام امیدوار جو بنک الفلاح سے سولرسسٹم لینا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی برانچ میں جا کر فارم پرئ کریں اور ضروری کاغازت کے ساتھ جمع کروایں

درخواست منظور ہونے کی صورت میں امیدوار کو بنک سے کال کی جائے گی اور ایک ہفتے کے اندر اندر آپ کو سولرسسٹم اچھی کمپنی کا لے کردیا جائے گا جسکو آپ آپنے گھر میں انسٹال کروا سکتے ہیں

میزان بینک سولر سسٹم فنانسنگ کی مکمل تفصیلات

اگر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے سود کے بغیر ماہانہ انسٹالمنٹ پر سولرسسٹم خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس زبردست موقع موجود ہے۔ میزان بینک کی سولر فنانسنگ اسکیم شریعت کے اصولوں پر مبنی ہےاس میں کوئی سود نہیں ہوتا آپ سولر پینل انسٹال کروانے کے بعد 1 سال سے لے کر 5 سال تک ماہانہ اقساط میں پیسے ادا کر سکتے ہیں ۔ کاروباری لوگ اور تنخواہ دار لوگ اس سہولت سے فائدہ لے سکتے ہیں

میزان بنک سے سولر سسٹم کےلئے قرضے کی تفصیل

فنانسنگ کی رقم: 1 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک (پریمیم کسٹمرز کے لیے 30 لاکھ روپے تک)
ڈاؤن پیمنٹ پندرہ 15سے تیس فیصد تک ادا کرنا ہو گی۔
نوٹ
آپ کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت بھی دی جائے گی آپ اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو فروخت بھی کر سکتے ہیں
یاد رہے : سولرپینل انسٹالیشن کے بعد مکمل طور پر کسٹمر کی ذمہ داری ہو گی

میزان بنک سولر فنانسنگ کے لئے اہلیت کی شرائط


مستقل ملازمت والے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں
امیدوار کی عمر: 20 سے 60 سال تک ہو
امیدوار کی کم از کم تنخواہ ایک لاکھ تک ہو
ملازمت کا دورانیہ: موجودہ کمپنی میں کم از کم 2 سال تک ہو
امیدوار کا ٹیکس پیئر ہونا لازمی ہے

لیکن اگر آپ کنٹرکٹ بیس پر ملازمت کرتے ہیں تو
آپ کی کم از کم تنخواہ ماہانہ دو لاکھ تک ہو
موجودہ کمپنی میں کم از کم 3 سال، مجموعی تجربہ 5 سال تک ہو

اگر آپ کاروباری لوگ ہیں تو
آپ کی کم از کم ماہانہ آمدنی پانچ لاکھ تک ہو
کاروبار کا دورانیہ: کم از کم 5 سال تک ہو

لیکن اگر آپ پنشن یافتہ حضرات ہیں تو
آپ کی عمر: زیادہ سے زیادہ 70 سالتک ہو
کم از کم ماہانہ پنشن ایک لاکھ تک ہو

جائیداد کی ملکیت کا ثبوت
سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے جائیداد کا مالک ہونا لازمی ہے۔ اگر جائیداد قریبی فیملی ممبر کی ہے (جیسے والدین، شریک حیات، بہن بھائی، بچے)، تو اُن کا شریک درخواست گزار ہونا لازمی ہے۔ اس کے بغیر آپ کی درخواست قبول نہیں ہو گی

میزان بنک سے سولر سسٹم کےلئے مندرجہ ذیل کاغزات کی ضرورت ہو گی

شناختی کارڈ کی کاپی اگر درخواست گزار دو ہوں تو دونوں کی
امیدوار کا انکم پروف (پے سلپ، ٹیکس ریٹرن، بینک اسٹیٹمنٹ وغیرہ)۔
پراپرٹی کے کاغذات کا ثبوت
دو ریفرنسز اور ان کے شناختی کارڈ کی کاپی
امیدوار کا میزان بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے (اگر نہ ہو تو کھلوایا جائے گا)۔

یاد رہے
میزان بنک کی جانب سے رجسٹر اور اچھے سولرسسٹم انسٹال کر کے دینے والی کمپنیز کی لسٹ جاری کی گئی ہے اس لنک کو اوپن کریں اور ان میں سے کسی کمپنی کے سولر پینل آپ لگوا سکتے ہیں

میزان بنک سے سولر سسٹم انسٹال کروانے کا مکمل طریقہ

ایسے تمام امیدوار جو میزان بنک سے سولر سسٹم انسٹال کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی میزان بنک کی برانچ میں جا کر فارم پرئ کریں اور ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں ۔ اگر آپ اہلیت پر پورا اترتے ہیں تو چیند دن میں آپ کی درخواست منظور ہو جائے گی اور میزان بنک سے منظور شدہ کمپنی سے آپ سولرسسٹم خریدیں گے اور آپ کی رقم میزان بنک ادا کرئے گا ، سولرسسٹم انسٹال کروانے کے بعد میزان بنک کو آپ نے ماہانہ قسط کے ساتھ سارے پیسے واپیس کرنا ہوں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں