مریم کی دستک ایپ کے ذریعے ملنے والے تمام سروسز کی لسٹ
پاکستان میں سرکاری دفاتر کے چکر، لمبی قطاریں، رش اور وقت کا ضیاع ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ عام شہری کے لیے شناختی کارڈ، ڈومیسائل، نکاح نامہ، یا گاڑی کے کاغذات جیسے معمولی کاموں کے لیے بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ مگر اب یہ روایتی طریقہ ماضی کا قصہ بنتا جا رہا ہے، کیونکہ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے عوام کی آسانی کے لیے ایک جدید اور انقلابی نظام متعارف کروایا ہے ۔ اس کا نام ہے مریم کی دستک” ایپ۔
دستک ایپ کیا ہے؟
دستک دراصل ایک
Doorstep Delivery Service
ہے جو پنجاب حکومت اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مشترکہ کاوش سے شروع کی گئی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکروں سے بچا کر تمام بنیادی سرکاری خدمات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔
اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے 1202 ہیلپ لائن پر کال کر کے یا دستک ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے، اور تربیت یافتہ نمائندہ خود ان کے گھر آ کر تمام دستاویزات مکمل کرتا ہے۔
مریم کی دستک پروگرام کا پس منظر اور مقصد
پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ عوامی سہولت کے لیے شروع کیا تاکہ:
شہریوں کا وقت اور پیسہ بچایا جا سکے۔
رش اور کرپشن کو ختم کیا جا سکے۔
تمام خدمات کو ڈیجیٹل اور شفاف بنایا جا سکے۔
بزرگ، خواتین، اور معذور افراد کے لیے آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔
اب تک 10 لاکھ سے زائد شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
دستک کے ذریعے فراہم کی جانے والی سروسز
دستک پروگرام کے تحت اس وقت 76 سے زائد سرکاری خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ان خدمات کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنی مطلوبہ سروس تلاش کر سکیں۔
نمبر ایک : شناختی اور ذاتی دستاویزات
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ
پیدائش کا سرٹیفکیٹ
نکاح نامہ
طلاق نامہ
موت کا سرٹیفکیٹ
کردار کا سرٹیفکیٹ
پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ
نادرا سے متعلق تصدیقات
یہ تمام دستاویزات وہ بنیادی ضروریات ہیں جن کی روزمرہ زندگی میں ہر شہری کو ضرورت پیش آتی ہے۔ اب یہ سب گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
نمبر دو : گاڑی اور ڈرائیونگ سے متعلق خدمات
لرنر ڈرائیونگ لائسنس
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید
بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس
ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس
گاڑی کی رجسٹریشن
ملکیت کی منتقلی
ٹوکن ٹیکس جمع کروانا
رجسٹریشن کارڈ کا اجراء
ای سٹیمپ پیپر
موٹر سائیکل یا کار کی ڈپلیکیٹ رجسٹریشن
ان خدمات کے ذریعے اب شہریوں کو ایک دن میں ہی ڈرائیونگ سے متعلق تمام سہولیات دستیاب ہو جاتی ہیں۔
نمبر تین : زمین اور جائیداد سے متعلق خدمات
فرد (زمین کا ریکارڈ)
انتقالِ زمین
پراپرٹی ٹیکس
پروفیشنل ٹیکس
بلڈنگ پلان اپروول
لائن مارکنگ
ای سٹیمپ
پلاٹ کی منتقلی یا قبضہ
پہلے ان کاموں کے لیے لوگ پٹواری، تحصیل دار اور لینڈ ریکارڈ آفس کے چکر لگاتے تھے، اب یہ سب صرف ایک کال پر ممکن ہے۔
نمبر چار : کاروباری اور صنعتی خدمات
درآمد/برآمد کے لیے رجسٹریشن
صنعتی پلانٹ کے قیام کے لیے این او سی
ماحولیاتی این او سی
فارماسیوٹیکل لائسنس
فوڈ بزنس لائسنس
چیمبر آف کامرس رجسٹریشن
میسج رجسٹریشن
صنعتی انسپیکشن اور اجازت نامے
یہ خدمات خاص طور پر کاروباری طبقے کے لیے مفید ہیں، جو اپنے لائسنس اور اجازت نامے گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔
نمبر پانچ : بلدیاتی اور روزمرہ خدمات
نلکے یا بجلی کے کنکشن کے لیے درخواست
گھر کی تعمیر کے لیے بلڈنگ پلان
لوکل ٹیکسز کی ادائیگی
صفائی یا نکاسی آب کی شکایت
واٹر کنکشن کی درخواست
یہ وہ خدمات ہیں جو ہر گھر کے روزمرہ معاملات سے جڑی ہیں اور اب ان کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔
نمبر چھ : لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی خدمات
پلاٹ ٹرانسفر
پلاٹ ایکسٹینشن
بلڈنگ پلان اپروول
لائن مارکنگ
فیز مارکنگ کی منسوخی
نوٹس کا جواب دینا
لاہور کے رہائشی اب ایل ڈی اے سے متعلق تمام سروسز بھی “دستک” کے ذریعے گھر پر ہی مکمل کر سکتے ہیں
دستک ایپ کے ذریعے سروس لینے کا مکمل طریقہ
اگر آپ کسی بھی سرکاری خدمت کو گھر بیٹھے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اختیار کریں:
پہلا مرحلہ : رابطہ کریں
فون کے ذریعے 1202 ہیلپ لائن پر کال کریں۔
یا
اپنے موبائل پر دستک ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
دوسرا مرحلہ : پروفائل بنائیں
ایپ کھولیں اور اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، ای میل اور فون نمبر درج کر کے اکاؤنٹ بنائیں۔
تیسرا مرحلہ: سروس منتخب کریں
ایپ میں موجود 76 میں سے اپنی مطلوبہ سروس کا انتخاب کریں، مثلاً “ڈومیسائل” یا “ڈرائیونگ لائسنس”۔
چوتھا مرحلہ : تاریخ اور وقت منتخب کریں
اپنے لیے موزوں تاریخ اور وقت منتخب کریں تاکہ دستک نمائندہ اسی وقت آپ کے گھر آ سکے۔
پانچواہ مرحلہ : دستک نمائندہ کی آمد
منتخب وقت پر ایک تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ نمائندہ دستک ایپ کی طرف سے آپ کے گھر آئے گا،
دستاویزات چیک کرے گا، تصاویر یا فنگر پرنٹ لے گا، اور فارم بھرے گا۔
چھیوا مرحلہ : درخواست کی جمع آوری
نمائندہ تمام دستاویزات سرکاری دفتر میں جمع کروائے گا اور آپ کو ایپ پر درخواست کی پیش رفت دکھائی دے گی۔
ساتواہ مرحلہ : سروس کی فراہمی
مکمل ہونے کے بعد، آپ کا سرٹیفکیٹ یا لائسنس گھر پر پہنچا دیا جائے گا۔
دستک ایپ کی نمایاں خصوصیات
گھر بیٹھے خدمات کی فراہمی
تربیت یافتہ عملہ
شفاف اور محفوظ نظام
ٹریکنگ اور اپڈیٹس
خواتین و بزرگ شہریوں کے لیے آسانی
وقت اور اخراجات کی بچت
سروسز کے اوقات کار
دستک سروس روزانہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب ہے۔
کسی بھی وقت آپ 1202 پر کال کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اہم ویب سائٹس اور روابط
Download Dastak App – Doorstep Services
ہیلپ لائن: 1202
“مریم کی دستک” صرف ایک ایپ نہیں بلکہ ایک نیا نظامِ حکومت ہے — جو عوام کو سہولت، شفافیت، اور عزت کے ساتھ سروس فراہم کرتا ہے۔
یہ منصوبہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت اب عوام کے دروازے تک پہنچ چکی ہے، نہ کہ عوام کو حکومت کے دروازے پر جانا پڑے