طوبیٰ فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

طوبیٰ فاؤنڈیشن کا قرضہ سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ 01

طوبیٰ فاؤنڈیشن پاکستان غریب اور مزدور طبقے کو بغیر سود قرضے فراہم کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ فاونڈیشن زیادہ تر کراچی میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو روزگار کمانے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ اگر آپ صوبہ سندھ کراچی شہر میں یا کراچی شہر کے قریب علاقہ جات میں رہتے ہیں تو آپ مندرجہ ذیل کاموں کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں
نمبر ایک : اپنی بیٹی یا بہنوں کی شادی کے اخراجات کے لیے جیسے جہیز کا سامان خریدنا، کھانے کے اخراجات وغیرہ
نمبر دو : کاروبار شروع کرنے کے لیے، جیسے پھل کی ریڑی لگانا یا کریانہ سٹور بنانا یا امیدوار اپنے ہنر کے مطابق روزگار کمانے کےلئے قرضہ لے سکتا ہے
نمبر تین : گھر کی تعمیر یا مرمت کے لیے قرضہ ، جیسے اگر آپ اپنے گھر میں چھت ڈالنا چاہتے ہیں یا دروازہ لگانا چاہتے ہیں یا واش روپ بنان چاہتے ہیں یا کوئی اور چھوٹے لیول پے کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ قرضہ لے سکتے ہیں۔
نمبر چار : ایمرجنسی حالات کےلئے، جیسے اگر کوئی آپ کے گھر کا فرد بیمار ہو گیا ہے تو اس کے علاج کےلئے، یا کسی فرد کا اکسیڈنٹ ہو گیا ہے تو اس کے علاج کےلئے یا کوئی اور ائمرجنسی ضرورت ہے تو ان کاموں کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں۔
نمبر پانچ : تعلیی اخراجات پورے کرنے کے لیے، جو سٹوڈنٹ اپنے کالج یا یونیورسٹی کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے وہ سود کے بغیر قرضہ لے کر اپنی ذاتی ضروریات کو پوراکر سکتے ہیں۔
نمبر چھ : سودی قرضوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے (یعنی سود سے بچنے کے لیے طوبیٰ فاؤنڈیشن سے قرضہ لے کر بنک یا کمپنی کو ادا کر سکتے ہیں)
اس کا مطلب ہے اگر آپ نے کسی بنک یا مالیاتی ادارے سے سود پر قرضہ لیا ہے اور آپ سود ادا نہیں کر پا رہے یا آپ اس سود جیسی لعنت سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ سود کے بغیر طوبیٰ فاؤنڈیشن سے قرضہ لے سکتے ہیں اور اس بنک یا مالیاتی ادارے کو واپس کر سکتے ہیں۔

طوبیٰ فاؤنڈیشن سے کتنا قرضہ ملے گا

طوبیٰ فاؤنڈیشن سے پچاس ہزار سے دو لاکھ تک قرضہ لیا جا سکتا ہےاور اس قرضے کو ایک سال کے اندر اندر واپس کرنا ہو گا
امیدوار اپنی ضرورت کے مطابق سود سے پاک قرضہ لے سکتا ہے

طوبیٰ فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کےلئے مندرجہ ذیل کاغزات کی ضرورت ہو گی۔

نمبر ایک : شناختی کارڈ کی کاپی
نبر دو : گیس یا بجلی کے بل کی کاپی
نمبر تین : ضمانتی کی شناختی کارڈ کی کاپی

امیدوار کو درخواست فارم پر کرنا ہوگا، جس میں درج ذیل معلومات فراہم کرنی ہوں گی
نام
شناختی کارڈ نمبر
مکمل پتہ
ماہانہ آمدنی
ماہانہ اخراجات
یہ تمام تفصیلات درخواست فارم میں درج کرنی ہوتی ہیں۔

طوبیٰ فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کا طریقہ

جو مرد اور خوارین سود کے بغیر طوبی فاونڈیشن سے قرضہ لینا چاہتا ہے وہ ان کے دفتر میں جا کر فارم پر کر کے ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں اور قرضہ منظور ہونے کی صورت میں آپ کو اطلاع دی جائے گی اور مقررہ ٹائم پر آپ کو قرضہ فراہم کردیا جائے گا

طوبیٰ فاؤنڈیشن کا ایڈرس اور فون نمبر
Address: 11 Al Mustafa Rd, Sector Block L Aziz Nagar, Karachi, Karachi City, Sindh
Phone: 0332 1307978

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں