حکومت پنجاب مفت سولرپینل سکیم آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ

مفت سولر پینل سکیم

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب میں فری سولر پینل سکیم کےلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے صرف صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدوار اس سکیم کےلئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ گورنمنٹ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواروں کو بلکل مفت سولر پینل تقسیم کرئے گی۔ مجموعی طور پے ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کئے جائیں۔
فری سولر پینل لینے کےلئے اپلائی کرنے کے دو طریقے متعارف کروائے گے ہیں، امیدوار آن لائن بھی اپلائی کر سکتے ہیں اور میسج کے ذریعے بھی درخواست جمع کروا سکتے ہیں

حکومت پنجاب 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ لوگوں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے جا رہی ہے اس کےلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے

کتنے واٹ کے سولر سسٹم تقسیم ہوں گے؟

حکومت نے اعلان کیا ہے اگر امیدوار ایک سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتا ہے تو اس کو پانچ سو پچاس واٹ کا سولرسسٹم دیا جائے گا۔
اور اگر کوئی امیدوار دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتا ہے تو اس کو گیارہ سو واٹ کا سولرسسٹم دیا جائے گا۔

فری سولر پینل سکیم کےلئے اہلیت کا معیار

امیدوار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو
امیدوار دو سویونٹ تک بجلی استعمال کرتا ہو
امیدوار کے جولائی 2024 کے مہینے کے بل پر اہلیت تصور ہو گی
امیدوار کے بجلی کا میٹر اپنے نام ہو اور شناختی کارڈ رکھتا ہو

مفت سولر پینل سکیم کےلئےآن لائن اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

جو امیدوار اپنی اہلیت چیک کرنا چاہتے ہیں سب سے پہلے اس ویب سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنائیں

https://cmsolarscheme.punjab.gov.pk/register
اس کے بعد اپنی ذاتی تفصیلات فراہم کریں اور اکاونٹ بنائیں

اس کے بعد دوبارہ اپنے اکاونٹ میں لوگن ہو جائیں اور اپنے بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر درج کریں

Government Solar scheme

بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر درج کرنے کے بعد چیک پر کلک ۔

اگر آپ اہل ہوں گے تو آپ کے سامنے آپ کا نام فون نمبر ایڈرس ،کونسی کمپنی کی بجلی آپ استعمال کر رہے ہیں
یہ ساری تفصیلات آپ کے سامنے اوپن ہو جائے گی

اگر آپ نا اہل ہوں گے تو یہاں آپ کو وجہ بتا دی جائے گی کہ آپ سولرسکیم کےلئے نااہل کیوں ہیں

مفت سولرپینل سکیم کےلئے چار قسم کے لوگ نااہل قرار

حکومت پنجاب نے مفت سولرپینل سکیم کےلئے چار قسم کے لوگوں کو نااہل قراردیا ہے
نمبر ایک: بجلی چوری میں ملوث لوگ فری سولرسکیم کےلئے اہل نہیں ہیں
نمبر دو : جن لوگوں کا میٹر خراب ہے وہ بھی نااہل قرار دئیے گے ہیں۔
نمبر تین : ایک ہی رہائش گاہ پر ایک سے زیادہ میٹر رکھنے والے امیدوار
نمبر چار: ایسے تمام لوگ جو پچھلے ایک سال میں تین یا زیادہ بار تاخیر سے ادائیگی کی وجہ سے ڈیفالٹ کیٹگری میں ہیں وہ بھی اہل ہیں

حکومت پنجاب مفت سولر پینل سکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

مفت سولر پینل سکیم میں اپلائی کرنے کے دو طریقے ہیں
پہلا طریقہ
تمام امیدوار اپنے شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹر سم سے 8800 پر ایس ایم ایس کریں
طریقہ کار نوٹ کریں
پہلے اپنے بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر لکھیں اس کے بعد سپیس دیں اور پھر شناختی کارڈ نمبر لکھیں
اس کے بعد 8800 پر میسج کو سینڈ کر دیں۔ تھوری دیر بعد آپ کو ایک میسج ملےگا
اگر آپ اہل ہوں گے تو آپ کی درخواست جمع ہو جائے گی اور اگر آپ نااہل ہوں گے تو آپ کی درخواست جمع نہیں ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

2 تبصرے “حکومت پنجاب مفت سولرپینل سکیم آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں