حکومت پنجاب دھی رانی پروگرام 2025 کےلئے رجسٹریشن شروع

حکومت پنجاب کی طرف سے دھی رانی پروگرام متعارف کروایا گیا ہے اس پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی غریب بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہاں ہے حکومت پنجاب غریب اور مستحق بچیوں کو
ایک لاکھ روپے کی سلامی
بلکل مفت جہیز
اور شادی کی تقریب کا کھانا
یہ تمام سہولیات حکومت پنجاب فراہم کرئے گی
اس پروگرام کے شروع کرنے کی سب بڑی وجہ یہ ہے گورنمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ ایسے خواتین ہیں جن کی عمر 35 سال سے اوپر ہو چکی ہے لیکن ان کی شادی نہیں ہوئی۔ دھی رانی پروگرام کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو جن کے پاس کم وسائل ہیں ان کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پے گورنمنٹ کی طرف سے 3 تین ہزار بچیوں کی شادیاں کروائی جائے گی
حکومت کے اس پروگرام سے غریب اور مستحق لوگ جن کے پاس کم وسائل ہیں مستفید ہو سکیں گے۔
حکومت کی جانب سے دھی رانی پروگرام کےلئے ہلپ لائن متعارف کروائی گئی1312 کسی بھی قسم کی رہنمائی کےلئے اس ہلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں
دھی رانی پروگرام کےلئے اہلیت کا معیار
اس پروگرام کےلئے مندرجہ ذیل شرائط رکھی گئی ہیں اگر آپ ان شرائط پر پورا اترتے ہیں تو آپ اس پروگرام کےلئے اہل ہیں
نمبر ایک : ایسی لڑکیاں جو یتیم ہیں یا بے سہاراہیں یا معذور ہیں یا معذور افراد کی بیٹیاں ہیں، جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو اس پروگرام کےلئے اہل ہیں۔
نمبر دو : درخواست دہندہ دلہن کا والد ہو یا والدہ یا سرپرست ہو یا خود دلہن بھی ہو سکتی ہے
نمبر تین : درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے ۔
نمبر چار : اگر زیادہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو درخواست دہندگان کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا ۔
نمبر پانچ : (غیر شادی شدہ ہونے کا بمع اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کے لیے آمادگی) بیانِ حلفی دینا ہو گا۔
دھی رانی پروگرام کے فوائد
نمبر ایک : گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے دلھن کو ایک لاکھ روپے کی سلامی دے جائے گی
نمبر دو : حکومت کی طرف سے شادی شدہ جوڑے کو 2 لاکھ چھ ہزار روپے کا جہیز مفت میں دیا جائے گا۔
نمبر تین : حکومت پنجاب کی طرف سے شادی کی تقریب اور کھانا کے اخراجات بھی فراہم کئے جائیں گے۔
دھی رانی پروگرام میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
تمام امیدوار جس اس پروگرام کےلئے درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں وہ صرف آن لائن فارم پر کر کے جمع کروا سکتے ہیں نیچے دئیے گے لنک پر کلک کریں اور آن لائن ضروری کاغذات کے ساتھ جمع کروایں