ایچ بی ایل بنک سے بزنس گھر گاڑی کےلئے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

پاکستان میں رہتے ہوئے کیا آپ کو ہنگامی صورتحال یا کسی فوری ائمرجنسی کے لیے نقد رقم کی ضرورت ہے؟ اب آپ کا حل صرف ایک قدم کی دوری پر ہےایچ بی ایل بنک بزنس مقاصد کےلئے HBL Ready Cash کے ذریعے لون آپ کو فراہم کرتا ہے، پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین بھی لون کےلئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔
ایچ بی ایل بنک سے کتنا قرضہ آپ لے سکتے ہیں؟
آپ 150,000 سے لے کر 3,000,000 تک کا قرض حاصل کر سکتے ہیں،
یہ رقم آپ کی اہلیت، آمدنی، اور بینک کی منظوری کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔ آپ کی کریڈٹ ہسٹری اور بنک سٹیٹمنٹ کو دیکھنے کے بعد حتمی قرضے کی منظوری ملے گی۔
قرضہ لینے کے بعد
HBL Mobile App
کے ذریعے بہت سی آسان سہولیات آپ کو دی جائیں گئی۔ ایچ بی ایل موبائل ایپ سے آپ نیچے دی گئی تمام سہولیات لے سکتے ہیں
فنڈز ٹرانسفر
یوٹیلیٹی بلز اور تعلیمی فیس کی ادائیگی
موبائل ریچارج
ماہانہ لون قسط کی ادائیگی
کارپوریٹ ادائیگیاں بھی کر سکتے ہیں
آپ جب چاہیں رقم نکالیں اور جب چائیں واپس کریں
ایچ بی ایل بنک کے لون کےلئےاہلیت کا معیار کیا ہے ؟
کوئی بھی بزنس مین قرضہ لے سکتا ہے
امیدوار کا کم از کم 2 سال پرانا بزنس ہو
امیدوار کا HBL کے ساتھ کم از کم 1 سال کا تعلق لازمی ہو
قرضہ لینے والے کی عمر: 25 سے 62 سال تک ہو
6 ماہ کا اوسط اکاؤنٹ بیلنس: 50,000 یا اس سے زائد ہو
✅ تنخواہ دار افراد
کوئی بھی تنخواہ دارآدمی جس کی کم از کم خالص ماہانہ تنخواہ: 75,000 ہزار تک ہو
امیدوار کی تنخواہ HBL بنک اکاؤنٹ میں آتی ہو
عمر: 21 سے 57 سال
ضروری کاغزات کی لسٹ
شناختی کارڈ کی کاپی
اکاؤنٹ مینٹیننس سرٹیفکیٹ (اگر ضروری ہو)
رجسٹرڈ پارٹنرشپ ڈیڈ (اگر لاگو ہو)
تنخواہ دار افراد:
تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی
حالیہ تنخواہ کی سلپ
مارک اپ کی تفصیل : مارکپ ریٹ 33% فکسڈ سالانہ مارک اپ ادا کرنا ہو گا
قرض کی منظوری کا وقت (Processing Time)
تنخواہ دار افراد: تقریباً 5 دن میں قرضہ منظور ہو جائے گا
خود مختار کاروباری افراد: تقریباً 10 دن میں قرضہ منظور ہو گا
ماہانہ کم از کم ادائیگی کتنی ہوگی؟
جتنے دن رقم استعمال ہوئی، اس کا مارک اپ دینا ہو گا
اضافی چارجز (پروسیسنگ فیس، لیٹ فیس، سالانہ فیس وغیرہ) بھی ادا کرنا ہو گی
ادائیگی کی رقم ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو آپ کے اکاؤنٹ سے نکال لی جائے گی۔
وقت پر ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کیا ہوگا؟
ہر مہینے کی 20 تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر بقایا رقم پر مارک اپ چارج جاری رہے گا
اور مزید 1,250 + FED بطور لیٹ فیس چارج بھی کیا جائے گا
چارجزکی قسم اوررقم کی تفصیل
پروسیسنگ فیس 6,000 یا 1.25% (جو زیادہ ہو) ہو گی
سالانہ فیس 5,000 (پہلے سال کے بعد) لی جائے گی
امیدوار مارک اپ ریٹ 33% سالانہ ادا کرنے کا پابند ہو گا
لیٹ فیس 1,250 فی مہینہ ادا کرنا ہو گی
ایچ بی ایل کے بزنس لون کےلئے درخواست جمع کروانے کا مکمل طریقہ
اپنے قریبی ایچ بی ایل بنک میں جائیں اور لون درخواست فارم کو پر کریں اور ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں ، اس کے بعد مقررہ ٹاءم پر آپ کی درخواست چیک ہونے کے بعد منظور یا رجیکٹ ہو گی ، درخواست کی تفصیلات آپ اپنے قریبی جس برانچ میں آپ نے لون کی درخواست دی ہے وہاں جا کر معلومات لے سکتے ہیں