اخوت فاونڈیشن کی 8 بلاسود قرضہ سکیم – مکمل تفصیلات دیکھیں

اخوت فاونڈیشن

اخوت فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں سود کے بغیر قرضہ دینے والا واحد ادارہ ہے اس ادارے کی جانب سے کاروباری مقاصد کے لیے، ایمرجنسی مقاصد کے لیے ،گھر بنانے کے لیے، شادی کے لیے ،قرضہ دیا جاتا ہے . جو امیدوار اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے قریبی اخوت فاؤنڈیشن کی کسی بھی برانچ میں جا کے اپلائی کر سکتے ہیں. اس ادارے سے مرد اور خواتین دونوں قرضے کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں.
اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق طلبہ طالبات کو اخوت کالج کے ذریعے بالکل مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ادارے کی جانب سے خواجہ سراہوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے ڈیلی کے اخراجات پورے کر سکیں۔

اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ اپلائی کرنے کے بعد درخواست کی منظوری کے مراحل

نمبر ایک. جو امیدوار سود کے بغیر قرضہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اپنے قریبی اخوت فاؤنڈیشن کی برانچ میں جا کے فارم پر کر کے ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروائے۔
نمبر دو۔ درخواست جمع کروانے کے بعد اخوت فاؤنڈیشن کا سٹاف آپ کی درخواست کی تمام تر ریکوائرمنٹ کو پورا کر کے بعد منظوری کےلئے اگے بھیج دے گا.
نمبر تین۔ اخوت فاؤنڈیشن کا سینیئر سٹاف آپ کی درخواست کا جائزہ لے گا قرضے کی رقم اور مطلوبہ کاغزات لو چیک کرئے گا اور آپ کی درخواست کو منظوری کے لیے اگے بھیج دے گا۔
نمبر چار۔ اخوت فاؤنڈیشن کا بزنس سٹاف آپ کی درخواست کے کو منظوری دے گا اور قرضے کےلئے دخواست کو فائنل پروسس میں ڈال دے گا۔
نمبر پانچ ۔قرضہ منظور ہونے کے بعد اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے آپ کو کال کی جائے گی اور ایک مخصوص تاریخ کو آپ کے قریبی مسجد میں تمام امیدواروں کو بلایا جائے گا جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں۔ اور ان تمام لوگوں کو اس مسجد میں سود کے بغیر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
نمبر چھ۔ قرضہ وصول کرنے کے بعد تمام امیدوار شیڈول کے مطابق اپنا قرضہ اخوت فاؤنڈیشن کو واپس کرنے کی پابند ہوں گے۔

اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کے لیے اہلیت کا معیار؟

جو بھی امیدوار اخوت فاؤنڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ نیچے دیے گئے تمام شرط و ضوابط کوئی پورا کرنے کے پابند ہوں گے۔
نمبر ایک۔ تمام امیدواروں کے پاس ویلڈ شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے ۔
نمبر دو۔ قرضہ لینے والے امیدوار کی عمر18 سال سے لے کر 62 سال کے درمیان میں ہونی چاہیے ۔
نمبر تین۔ قرضہ لینے والا امیدوار کمانے کے قابل ہونا چاہیے۔
نمبر چار۔ قرضہ لینے والے امیدوار کا کریمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
نمبر پانچ۔ قرضہ لینے والےامیدوار کا اخلاق اور کردار اپنے خاندان میں ٹھیک ہونا چاہیے۔
نمبر چھ۔ قرضہ لینے والا امیدوار اپنی فیملی کے علاوہ دو آدمی گارنٹی کے طور پر فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔
نمبر سات قرضہ لینے والا امیدوار اخوت فاؤنڈیشن کے اپریشنل ایریا میں رہتا ہو یعنی امیدوار ایسی جگہ رہائش رکھتا ہو جہاں اخوات فاونڈیشن کا دفتر موجود ہو۔

اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ لینے کے لیے ضروری کاغذات؟

شناختی کارڈ کی کاپی
گرنٹی دینے والے امیدوار کے شناختی کارڈ کی کاپی ۔
بجلی کے بل کی کاپی۔
نکاح نامے کی کاپی۔
ایڈریس ویریفکیشن۔
ایک تصویر۔

اخوت فاؤنڈیشن کتنا قرضہ فراہم کرتا ہے اور کتنی مدت کے لیے قرضہ فراہم کرتا ہے؟

اخوت فاؤنڈیشن سود کے بغیر قرضہ فراہم کرتا ہےا خود ت فاؤنڈیشن کی اٹھ بلا سود قرضہ سکیم ہیں ان میں سے کسی ایک سکیم کے تحت قرضہ لیا جا سکتا ہے
نمبر ایک ۔ بزنس لون
اگر کوئی امیدوار نیا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے قرضہ لے سکتا ہے اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی کاروبار موجود ہے تو آپ کاروبار کو بڑھانے کے لیے قرضہ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کاروباری مشکلات کا شکار ہیں تو آپ اپنے کاروبار کو سٹیبل پرافٹ میں لانے کے لیے بھی قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
قرضے کی رقم
قرضے کی رقم 10 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک۔
قرضے کی واپسی تین سال میں کرنا ہوگی۔

نمبر دو : زراعت کے لیے قرضہ
کسان زرعی مقاصد کے لیے قرضہ لے سکتے ہیں۔
بیج خریدنے کے لیے
سپرے کے لیے
کھاد خریدنےکے لیے اور ضروی چیزوں کے لیے قرضہ لیا جا سکتا ہے۔
قرضے کی رقم
قرضے کی رقم 10 ہزار پیسے 50 ہزار روپے تک قرضے کے واپسی اٹھ مہینے میں کرنا ہوگی.
نمبر تین : لبریشن لون
اگر کسی بینک سے یا کسی مالیاتی ادارے سے آپ نے سود پر قرضہ لیا ہوا ہے آپ اس قرضے کو واپس نہیں کر پا رہے تو آپ اخوت فاؤنڈیشن سے قرضہ لے کر سود والے قرضے کو واپس کر سکتے ہیں۔
قرضے کی رقم:
قرضے کی رقم 10 ہزار پیسے لے کر ایک لاکھ روپے تک.
قرضے کے واپسی تین سال میں کرنا ہوگی

نمبر چار گھر بنانے کے لیے قرضہ
نیا گھر بنانے کے لیے آپ قرضہ لے سکتے ہیں ۔اگر آپ کے پاس گھر موجود ہے اس کی حالت ٹھیک نہیں ہے تو گھر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اپ قرضہ لے سکتے ہیں ۔
اگر اپ گھر میں کوئی نیا کمرہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو قرضہ مل جائے گا اگر آپ اپنے گھر میں کوئی دیوار بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ قرضہ لے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ اپنے گھر کی چھت ڈالنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کا قرضہ لے سکتے ہیں
اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ کا گھر پانچ مرلہ تک ہو
قرضے کی رقم
قرضے کی رقم 30 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک ۔
واپسی تین سال میں کرنا ہوگی۔
نمبر پانچ : تعلیمی مقاصد کے لیے قرضہ
ایسے تمام والدین جو اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اگر آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں یا تمام سٹوڈنٹس جو غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس قرضہ پروگرام کے لیے میٹرک سے لے کر ماسٹر تک کے سٹوڈنٹس اپلائی کر سکتے ہیں۔
قرضے کی رقم
قرضے کی رقم 10 ہزار پیسے لے کر 50 ہزار روپے تک۔
قرضے کی واپسی دو سال میں کرنا ہوگی۔
نمبر پانچ: علاج کے لیے قرضہ
غریب فیملی سے تعلق رکھنے والے تمام امیدوار جو اپنے کسی بیٹے کا یا اپنے کسی رشتہ دار کا یا اپنے گھر کے کسی فرد کا علاج کروانا چاہتے ہیں اگر آپ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں تو آپ اخوت فاؤنڈیشن سے سود کے بغیر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے پیاروں کا علاج کروا سکتے ہیں۔
قرضے کی رقم 10 ہزار پیسے لے کر 50 ہزار روپے تک۔
قرضے کی واپسی دو سال میں کرنا ہوگی۔

نمبر چھ۔ شادی کےلئے قرضہ

ایسے تمام غریب اور مستحق لوگ جو اپنی بہن بیٹی یا بیٹے کی شادی کرنا چاہتے ہیں اگر آپ شادی کے اخراجات سے پریشان ہیں تو آپ اخوت فاونڈیشن سے سود قرضہ لے سکتے ہیں۔
قرضے کی رقم
شادی کےلئے دس ہزار سے ایک لاکھ تک قرضہ لیا جا سکتا ہے
قرضے کی واپسی دو سال میں کرنا ہو گی

نمبر آٹھ ۔ یمرجنسی مقاصد کےلئے قرضہ

ایسے تمام غریب لوگ جن کو اچانک بزنس میں نقصان ہو گیا یا کوئی کاروباری مشکلات کا سامنا ہے یا کوئی اور ایمرجنسی ضرورت ہے تو آپ اخوت سے سود سے پاک قرضہ لے سکتے ہیں۔
قرضے کی رقم
ایمرجنسی مقاصد کےلئے دس ہزار سے پچاس ہزار تک قرضہ لیا جا سکتا ہے
قرضے کی واپسی دو سال میں کرنا ہو گی

اخوت فاونڈیشن کے تمام دفاتر کے فون نمبر اور برانچ کے ایڈرس اور منیجر کا نام ۔ تمام تفصیلات دیکھنے کےلئے نیچے دئیے گے لنک پر کلک کریں اور لنک کو اوپن کر کے تفصیلات دیکھیں

اخوت فاونڈیشن سے قرضہ لینے کا مکمل طریقہ

تمام امیدوار جو خوت فاونڈیشن سے قرضہ لینا چاہتے ہیں آپ اپنے قریبی اخوت برانچ کے دفتر میں جائیں اور فارم پر کر کے ضروری کاغزات کے ساتھ جمع کروایں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں