احساس نوجوان پروگرام لون سکیم میں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

احساس نوجوان پروگرام 01

احساس نوجوان پروگرام خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ایک انقلابی منصوبہ ہے اس پروگرام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو خودمختار بنانا اور ان کی معاشی خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت نوجوان سود کے بغیر قرضہ لے کر کاروبار کے سکتے ہیں امیدواروں کو نیا کاروبار شروع کرنے اور پہلے سے موجود کاروبار کے لئے قرضہ مل سکتا ہے۔اس قرضہ پروگرام کےلئے صرف صوبہ خیبر پختونخواہ سے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں۔

تمام امیدوار مندرجہ ذیل شعبے میں کام کرنے کےلئے قرضہ لے سکتے ہیں

اس پروگرام کے تحت مندرجہ ذیل شعبوں میں کام کرنے کےلئے قرضہ لیا جا سکتا ہے۔
آئی ٹی اور ٹیکنالوجی
صحت و بائیوٹیکنالوجی
زراعت سے متعلق کاروبار
میڈیا، فوٹوگرافی، اور انٹرٹینمنٹ
سیاحت، ہوٹلنگ، اور ریسٹورنٹ
گرین انرجی بزنسز
اسکل بیسڈ کاروبار اور اسٹارٹ اپس

احساس نوجوان پروگرام سے کتنا قرضہ ملے گا اور واپس کتنی مدت میں کرنا ہے۔

گورنمنٹ کی طرف سے دو کیٹگری بنائی گئی ہیں
پہلی کیٹگری
کے تحت امیدوار اخوت فاونڈیشن سے ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک قرضہ لے سکتا ہے۔
اس قرضے کو امیدوار تین سے پانچ سال میں ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرئے گا

دوسری کیٹگری کے تحت امیدوار 10 لاکھ سے 50 لاکھ تک قرضہ لے سکتا ہے
اس قرضے کو امیدوار 8 سال میں ماہانہ قسط کے ساتھ واپس کرنے کا پابند ہو گا۔

نوٹ: امیدوار قرضہ لینے کے بعد 20 مہینے تک اپنے کاروبار کو پرافٹ میں لائے گا ۔ بزنس کو منافع بخش بنائے گا۔ 20 مہینے کے بعد ماہانہ قسط کے ساتھ قرضہ واپس کرنا ہو گا۔

احساس نوجوان پروگرام قرضے کی شرائط اور ضمانت

نمبر ایک : قانونی حیثیت: درخواست دہندگان کو تین سے پانچ افراد پر مشتمل ایک رجسٹرڈ فرم/شراکت داری تشکیل دینا ہوگی۔ تمام پارٹنرز قرض کے استعمال اور واپسی کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ کسی ایک امیدوار کو قرضہ نہیں ملے گا۔
نمبر دو : تمام پارٹنرز کو ذاتی ضمانت لازمی دینا ہو گی۔
نمبر تین : فرم کی کارپوریٹ ضمانت بھی لازمی ہے

احساس نوجوان پروگرام اہلیت کا معیار

نمبر ایک : امیدوار صوبہ خیبر پختونخوا کا مستقل رہائشی ہو بشمول ضم شدہ اضلاع۔
نمبر دو : امیدوا ر کے پاس درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔
نمبر تین : عمر کی حد: 18 سے 35 سال تک ہو
نمبر چار : اسٹارٹ اپ یا ایسا کاروبار جس کی عمر دو سال سے کم ہو اور جس میں ترقی کی صلاحیت ہو۔ ایسے کاروبار کےلئے قرضہ ملے گا۔
نمبر پانچ : جو امیدوارقرضہ لینا چاہتا ہے اس کے پاس قابلِ عمل اور مہارت پر مبنی کاروباری منصوبہ ہو
نمبر چھ: خواتین جو بزنس شروع کرنا چاہتی ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
نمبر سات : گریجویٹس مرد اور خواتین/ہنر مند افراد جن کے پاس واضح کاروباری منصوبہ ہو۔
نمبر آٹھ : جس کاروبار کےلئے قرضہ لینا چاہتے ہو وہ خیبر پختونخوا میں قائم ہونا چاہیے۔
نمبر نو : کاروبار قانونی ہونا چاہیے۔
نمبر دس : ای-سی آئی بی/ڈیٹا چیک کلئیر ہونا ضروری ہے۔
نمبر گیارہ : کاروبار میں مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

احساس نوجوان پروگرام کےلئے رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

اگر آپ دس لاکھ سے زیادہ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو بینک آف خیبر کے ذریعے قرض کی درخواستیں بی او کے کی ویب سائٹ (ehsaasnaujawan.bok.com.pk)
پر دی جا سکتی ہیں۔
اخوت اسلامی مائیکروفنانس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے قرض کی درخواستیں قریبی اخوت برانچ پر جا کر دی جا سکتی ہیں۔
قریبی برانچ کی معلومات کے لیے وزٹ کریں۔

akhuwat.org.pk/branch-network

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں